November 16, 2026
IMG-20250318-WA0362

*دشت کمبیلا مستونگ*

*دشت: کمبیلا سکوزئی میں کھلے بور میں ڈھائی سالہ بچی بی بی فاہمہ بنت عبدالخالق گر گئی تھی ریسکیو ٹیم کو اطلاع دینے پر ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے 11سو فٹ گہرے ناکارہ بور سے بچی کی لاش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا۔۔۔۔ دشت سکوزئی کے علاقہ میکنوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشت کمبیلا سکوزئی میں پانی کیلئے لگائے گئے کئی ٹیوب ویلز جو مکمل طورپر خشک ہونے سے زمینداروں اپنے سامان نکال کر بجائے ناکارہ ٹیوب ویلوں کو ہموار کرنے کے ویسے ٹیوب ویلوں کو کھلا چھوڑ دی ہیں جسکی وجہ سے آج کے یہ دلخرش واقعہ پیش آیا واقعہ میں ایک ننھی سی معصوم کی جان چلی گئی جو ایک افسوسناک امر ہے علاقے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر مستونگ اسسٹنٹ کمشنر دشت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دشت کمبیلا اور مضافاتی میں زرعی آب پاشی کرنے کیلئے لگائے ٹیوب ویلوں کو ناکارہ ہونے پر ٹیوب ویلوں سے سامان نکال کر بغیر ڈاکن اور غیر ہموار ناکارہ ٹیوب ویلوں کا نوٹس لیکر دشت سکوزئی میں ناکارہ بوروں کو فی الفور ہموار کرنے کی احکامات جاری کریں تاکہ مزید قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں*