*سی ٹی ڈی کی کارروائی: بلوچ فنکار خاندان نشانے پر*
*سی ٹی ڈی کی کارروائی: بلوچ فنکار خاندان نشانے پر*
کوئٹہ: اطلاعات کے مطابق رات گئے قمبرانی روڈ پر سی ٹی ڈی نے چھاپہ مار کر معروف بلوچ گلوکارہ نوشین قمبرانی کے بھائی، ناصر قمبرانی، کو حراست میں لے لیا۔ اہل خانہ کے مطابق بغیر کسی وارنٹ کے گرفتاری عمل میں لائی گئی، جبکہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔