November 16, 2026

مستونگ//////* *ڈپٹی کمشنر مستونگ زوہیب اللہ کبزئی نے کہا کہ  مشترکہ کوششوں سے ترقی کی خواب

20250317_220114

*مستونگ//////*

*ڈپٹی کمشنر مستونگ زوہیب اللہ کبزئی نے کہا کہ  مشترکہ کوششوں سے ترقی کی خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے تمام محکموں کے سربراہ ذاتی مسائل کے بجائے عوام کی فلاح وبہبود اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے محکمے کی سربراہ عوام کے خدمت گار ہوتے ہیں جب تک ہم اپنے آپ میں تبدیلی نہیں لائینگے اس وقت تک کسی معاشرے اور علاقے کی ترقی ممکن نہیں میری اولین ترجیحات میں قیام امن کی بحالی تعلیم و صحت ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ مستونگ کے تمام محکموں کی افسران کی تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر زوہیب اللہ کبزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنے علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیئے  مثبت کردار ادا کرنا ہوگا  امن و امان کے بعد تعلیم صحت اور دوسرے شعبے فعال ہونگے کیونکہ اگر جہاں امن نہیں وہاں باقی شعبے خودبخود متاثر ہونگے اس لیئے امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے ہونگے  انہوں نے کہا کہ تمام افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے انکے جائز اور بنیادی مسائل فوری حل کرنے کی کوشش کرے تاکہ کسی کو کوئی مشکلات درپیش نہ ہوسکیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاسرے کی ترقی تعلیم ہی کے ذریعے ممکن ہے اس لیئے محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران اور اساتذہ طلباء و طالبات کی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں غربت و پسماندگی کی وجہ سے تقریبا 90 فیصد عوام سرکاری ہسپتالوں پر انحصار کرتے ہیں اس لیئے ڈسٹرکٹ مستونگ کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور معاون اسٹاف عوام کی علاج و معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے سربراہ  اپنے فرائض منصبی ا حسن طریقے سے انجام دے تاکہ ہمارا معاشرہ سدر سکیں معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیئے سب سے پہلے ہمیں اپنے اندر تبدیلی لانا ہوگا انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم اور امن امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور نہ ہی کوئی کوتاہی برداشت کرینگے اس سلسلے میں تمام محکموں کے سربراہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی بہتر بنا کر لوگوں کے جائز  مسائل فوری نمٹا دے عوام کو شکایات موقع نہ دیں انہوں نے کہا کہ ضلع کے لیئے  تعلیم صحت اور امن و امان کے سلسلے میں پلان کو عملی جامہ پہنائینگے امن وامان کی صورتحال بہتر بناناعوام کی جان و مال کی تحفظ اولین  ترجیح ہے*