بہاولنگر ( )مالا بیڈمنٹن کوچنگ اکیڈمی کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں ڈبل بیڈمنٹن مینز ٹیم ایونٹ ٹورنامنٹ منعقد کروایا گیا،
بہاولنگر ( )مالا بیڈمنٹن کوچنگ اکیڈمی کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں ڈبل بیڈمنٹن مینز ٹیم ایونٹ ٹورنامنٹ منعقد کروایا گیا، فائنل میں کامیابی مالا بیڈمنٹن کوچنگ اکیڈمی فاتح قرار تفصیلات کے مطابق بہاولنگر جمنیزیم میں مالا بیڈمنٹن اکیڈمی اور محکمہ سپورٹس کے تعاون سے رمضان المبارک میں رات کو منعقد ہونے والےڈبل مینز ٹیم ایونٹ منعقد ہوا جس میں منچن آباد ، قبولہ شریف ، مالا بیڈمنٹن اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی مہمان خصوصی پام ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے رانا ارسلان خالد تھے اس موقع پر ملک رستم ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری ندیم قیصر ، تحصیل سپورٹس آفیسر میڈم عظمی عمران ، ڈاکٹر ریاض شاہ (منچن آباد ) ، سید علی حسنین شاہ (قبولہ ) ودیگر نے شرکت کی اور ٹورنامنٹ میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی رانا ارسلان خالد سی ای او پام ایونیو ، فہد شفیق، ملک رستم ، نیشنل بیڈمنٹن کوچ امجد مالا ، محمد اطہر خان صدر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ودیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ کو سپانسر کو پام ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹی اور گو پیٹرولیم بہاولنگر نے کیا ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری ندیم قیصر ، نیشنل بیڈمنٹن کوچ امجد مالا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نوجوان نسل کھیلوں سے وابستہ رہے گی تو ہسپتال ویران ہونگے بہاولنگر میں بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کا اچھا ٹیلنٹ موجود ہے قابل فخر کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے انہوں نے فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی