November 16, 2026

بہاولنگر ( ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انکروچمنٹ (غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے)،

20250315_192038

بہاولنگر ( ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انکروچمنٹ (غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے)، سی ایم کے پی آئی انیشیٹو، اور پرائس کنٹرول کے معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور مختلف امور پر اپنی رپورٹس پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر بھر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جا سکے۔ انہوں نے سی ایم کے پی آئی انیشیٹی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی خدمات کی بروقت فراہمی پر بھی زور دیا۔
پرائس کنٹرول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر سخت نظر رکھی جائے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
اجلاس کے دوران مختلف محکموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور افسران کو ہدایت دی گئی کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی صورت میں عوام کے مسائل کو نظر انداز نہیں کرے گی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔