سندھ میں پانی کی قلت اور نئے کنالوں کی تعمیر پر احتجاج – سردار الٰہی بخش عرف انیل بھٹی کا سخت ردِ عمل,
سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید ۔صیرحسیم زیدی
سندھ میں پانی کی قلت اور نئے کنالوں کی تعمیر پر احتجاج – سردار الٰہی بخش عرف انیل بھٹی کا سخت ردِ عمل,
سکھر) سندھ میں پانی کی شدید قلت اور نئے کنالوں کی تعمیر پر سخت احتجاج جاری ہے۔ اس حوالے سے ایڈوکیٹ سردار الٰہی بخش عرف انیل بھٹی نے اپنے دفتر فرینڈز لا چیمبر میں دریاؤں کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کے کہ سندھ کے عوام کے لیے پانی زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے، مگر اس کے باوجود سندھ کو اس کے جائز پانی سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے انہوں نے گفتگو کے دوران 1970 کی دہائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت دریائے سندھ کا 75 فیصد پانی سندھ میں آتا تھا، مگر 1991 میں ہونے والے نئے واٹر ایکارڈ میں سندھ کے حصے کا پانی 48.7 ملین ایکڑ فٹ مختص کیا گیا۔ اس کے باوجود سندھ کو آج تک اس کا پورا پانی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ ہمیں ہمیشہ ہمارے حصے کا آدھا پانی دیا جاتا ہے، وہ بھی اس وقت جب بدین، ٹھٹہ اور دیگر زیریں علاقوں کے لوگ شدید احتجاج پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
سردار انیل بھٹی نے پنجاب کی جانب سے پانی کی تقسیم میں ناانصافی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اکثر دعویٰ کرتا ہے کہ وہ اپنے حصے سے 15 فیصد پانی کم لیتا ہے اور دوسروں کو زیادہ دیتا ہے، مگر حقیقت میں سندھ کو اس کے حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چھ مزید کنالیں تعمیر کی گئیں تو سندھ میں صرف ریت بچے گی، زراعت تباہ ہو جائے گی، پینے کا پانی ناپید ہو جائے گا اور عوام کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اس معاملے پر کسی دباؤ یا بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور نہ ہی وہ کسی غیر منصفانہ معاہدے کو قبول کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ڈاؤن اسٹریم سندھ حکومت کو اعتماد میں نہ لیا گیا ہو یا اسے اس معاملے کا علم نہ ہو؟ یہ ناقابلِ یقین اور ناقابلِ قبول ہے مذید انہوں نے کہا کہ جب تک سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے والی یہ کنالیں بند نہیں کی جاتیں، احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ کو اس کے حصے کا مکمل پانی فوری طور پر دیا جائے، تاکہ زرعی اور انسانی زندگی کا تسلسل برقرار رہ سکے۔ انہوں نے عالمی برادری اور ماحولیاتی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں اور سندھ کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلوانے میں کردار ادا کریں۔