سکھرسے آپ ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) ملک ہاؤسنگ سوسائٹی اینڈ کمرشل سٹی سکھر میں شادی ہال کے پلاٹ کا قبضہ
سکھرسے آپ ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) ملک ہاؤسنگ سوسائٹی اینڈ کمرشل سٹی سکھر میں شادی ہال کے پلاٹ کا قبضہ، مسجدِ نذیر کے پلاٹ کا سنگِ بنیاد رکھنے اور اس کا قبضہ ملک برادری جماعت کی عبوری باڈی کے حوالے کرنے کے حوالے سے منعقدہ پروگرام کی شاندار کامیابی کی خوشی میں ملک برادری جماعت کی عبوری باڈی اور سابقہ ملک ایکشن کمیٹی و دیگر افراد نے بانی ملک محمد رضوان الحق کو ان کی آفس میں پہنچ کر مبارک باد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ اس موقع پرملک برادری جماعت کی ایک سال کیلئے منتخب کی گئی عبوری باڈی کے صدرملک محمد یامین کی قیادت میں عبوری باڈی کے دیگر عہدیداران و سابقہ ملک ایکشن کمیٹی کے ممبران ملک محمد یامین،ملک محمد انور،ملک عبدالحمید (تارا)،ملک محمد ارشد،ملک محمد زاہد،ملک محمد زبیر،ملک جمیل احمد لکھپتی،ملک محمد عمر،ملک نور محمد،اشفاق ملک،طاہر ملک،ماجد ملک،عنایت ملک و دیگر پر مشتمل وفد نے بانی ملک محمد رضوان الحق کی برادری کیلئے کی گئیں گرانقدر خدمات اور قیامِ پاکستان کے بعد سکھر میں ملک برادری کو شادی ہال کے پلاٹ کا قبضہ ملنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر بانی ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ یہ خوشی کوئی انفرادی نہیں بلکہ برادری کی اجتماعی خوشی ہے جس کا تمام تر سہرا مجھ ناچیز کو نہیں بلکہ پوری برادری کو جاتا ہے۔ اب ہمارا اصل مقصد شادی ہال کے پلاٹ کو مخیر حضرات سے چندہ لے کرمسجدِ نذیر اور شادی ہال بنانا ہے جو کہ ملک برادری جماعت کے الیکشن سے منتخب ہوکر آنے والی باڈی مشترکہ طور پر پایہئ تکمیل کو پہنچائیں گی۔