November 16, 2026

سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے سرپرست وقار محمود خان، فیڈریشن کے نائب صدر بلال وقار خان، صدر محمد خالد کاکیزئی، سینئر نائب

IMG-20250315-WA0214

سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے سرپرست وقار محمود خان، فیڈریشن کے نائب صدر بلال وقار خان، صدر محمد خالد کاکیزئی، سینئر نائب صدرامیت کمار، نائب صدر ملک محمد اویس رئیس، سابق صدور، اراکینِ مجلسِ انتظامیہ اور ایوان کے عملے نے سکھر کی صحافت کی معتبر شخصیت اور روزنامہ کلیم سکھر کے ایڈیٹر جناب شاھد مہر شمسی کی وفات پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے سکھر کی صحافت کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔ اس موقع پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ایوان کے صدر محمد خالد کاکیزئی نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر کیلئے خصوصی دعا کی۔