دریاؤں کے عالمی دن پر سکھر میں وکلا کا احتجاج سندھ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
اوسی سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ دعا نیوز
دریاؤں کے عالمی دن پر سکھر میں وکلا کا احتجاج سندھ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
وی او
دریاؤں کے عالمی دن کے موقع پر، سندھ کے عوام کے حقوق کے دفاع میں وکلا نے سکھر پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا۔ سندھ ہائیکورٹ سکھر بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار سکھر کے تحت ہونے والے اس مظاہرے میں وکلا نے دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے سندھ کے پانی پر حملہ قرار دیا احتجاجی ریلی سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ شبیر شر ہائ یکورٹ بار کے صدر قربان ملانو، جنرل سیکریٹری آنچر خان گبول، ڈسٹرکٹ بار کے صدر نوید شاہ، جنرل سیکریٹری سندر خان چاچڑ اور دیگر وکلا کی قیادت میں نکالی گئی، جو سکھر پریس پہنچی سکھر پریس کلب کے باہر رہنماؤں نے خطاب کیا بعد ازاں دریاۓ سندھ کے کنارے پہنچ کر ریلی کا اختتام ہوا اور وکلا کی جانب سے دریاۓ سندھ میں پھولوں کی پتیاں بہا کر دریاۓ سندھ سے محبت کا اظہار کیا اور صوبائی حکومتوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے واضح کیا کہ سندھ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔