November 16, 2026

*حکومت کا دباؤ، لاپتہ افراد کے احتجاج پر طاقت کا استعمال نہ کرنے پر مزید ضلعی افسران کا تبادلہ*

20250313_083328

*حکومت کا دباؤ، لاپتہ افراد کے احتجاج پر طاقت کا استعمال نہ کرنے پر مزید ضلعی افسران کا تبادلہ*

*ڈپٹی کمشنر قلات، ڈپٹی کمشنر مستونگ اور ڈپٹی کمشنر سوراب کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔*

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی اور حکم کی پاسداری نہ کرنے پر سوراب، مستونگ اور قلات کے ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ افسران کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے جاری دھرنوں پر طاقت کا استعمال نہ کرنے اور گرفتاریاں نہ کرنے پر تبادلہ کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سڑکیں کھلوانے میں ناکامی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی، جس کے بعد ان افسران کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

*مزید برآں اس وقت بلوچستان میں کوئٹہ کراچی و تفتان شاہراہ پر جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا کئی دنوں سے جاری ہے،