November 16, 2026

ہیڈ کواٹرز اسلام آباد 46 لاکھ کے فراڈ کا معاملہ – 3 مقدمات میں مطلوب 2 انسانی اسمگلرز ایف آئی اے کے شکنجے میں

20250310_180332

ہیڈ کواٹرز اسلام آباد

46 لاکھ کے فراڈ کا معاملہ – 3 مقدمات میں مطلوب 2 انسانی اسمگلرز ایف آئی اے کے شکنجے میں

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائی

ویزا فراڈ میں ملوث 2 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس گرفتار

چھاپہ مار کارروائی بحریہ آرچرڈ لاہور میں کی گئی

گرفتار ملزمان میں طلعت رضوان اور خرم منیر شامل

ملزمان نے شہریوں کو ساؤتھ
کوریا ، کینیڈا بجھوانے کا جھانسہ دیکر 46 لاکھ بٹور لیے

ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے شہریوں سے ویزا فراڈ کرتے تھے

ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے

چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر لاہور زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی

ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

انسانی اسمگلرز کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر لاہور زون

ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

لوگوں کی جمع پونجی ہتھیانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹہ جائے گا

گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔ ڈائریکٹر لاہور زون

ترجمان ایف آئی اے