عنوان: عوام الناس کے لیے اہم اطلاع – پیمنٹ کے نام پر فراڈ سے ہوشیار رہیں
عنوان: عوام الناس کے لیے اہم اطلاع – پیمنٹ کے نام پر فراڈ سے ہوشیار رہیں
یہ اطلاع تمام شہریوں کے لیے نہایت اہم ہے کہ کچھ افراد ایلفا پے یا ایچ بی ایل کے نام پر گھر گھر جا کر یا پوسٹ آفس کے باہر کھڑے ہو کر پیمنٹ دینے کا جھانسہ دے رہے ہیں۔ یہ افراد اصل میں فراڈی ہیں جو لوگوں کے فنگر پرنٹس لے کر ان کے پیسے نکال لیتے ہیں اور بعد میں انہیں ادائیگی نہیں کی جاتی۔
یہ دھوکے باز افراد اکثر ایسے مقامات پر موجود ہوتے ہیں جہاں لیٹر تقسیم ہو رہے ہوتے ہیں یا جہاں عوام بڑی تعداد میں پیمنٹ لینے آتی ہے۔ ان کا طریقہ واردات یہ ہے کہ وہ لوگوں کے فنگر پرنٹس لے کر کہتے ہیں کہ “آپ کل فلاں جگہ سے پیمنٹ لے لیں”، لیکن اصل میں وہ پیسے نکال کر خود رکھ لیتے ہیں۔
حقیقی اور مستند ایجنٹ وہی ہیں جو بینک کی طرف سے مقرر کردہ مخصوص دکانوں (ریٹیلرز) پر کام کر رہے ہیں۔ اگر کوئی شخص گھر گھر جا کر یا چکر لگا کر پیمنٹ دینے کی کوشش کرے، تو سمجھ لیں کہ وہ فراڈی ہے۔
ہم حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ سے گزارش کرتے ہیں کہ ایسے دھوکہ دہی کرنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے