November 16, 2026

غیر مسلموں میں عدم مساوات

IMG-20250310-WA0212

غیر مسلموں میں عدم مساوات

مساوات کا عمل عیسائیت سمیت دنیا بھر کے مذہب میں کہیں نظر نہیں اتا برطانیہ کے جھنڈے اسکاٹ لینڈ ائرلینڈ شامل ہیں مگر ان خطوں کا کوئی فرد وزیراعظم نہیں بن سکتا رومن کیتھولک اور پروٹسٹنٹ دو بڑے مذہبی طبقے برطانیہ میں موجود ہیں مگر کیتھولک فرقہ وزارت عزمی نہیں لے سکتا
عیسائیت میں دیسی ولایتی عیسائیوں میں اتنا بڑا نمایاں فرق ہے پاکستانی ہندوستانی یا ایشیاء کے کسی ملک کا عیسائی پوپ کا درجہ حاصل نہیں کر سکتا

امریکہ کی قریبا 20 ریاستوں میں سیاہ ابادی کو اجازت نہیں کہ سفید ابادی کے ساتھ ایک بھی اسکول میں تعلیم حاصل کر سکے فلوریڈا کی ریاست نے تو نصاب تعلیم میں بھی امتیاز ضروری سمجھا اور وہاں کے گوروں اور کالوں کو پڑھائی جانے والی کتابیں تک مختلف ہیں امریکہ کی تمام ریاستوں میں کسی سفید فارم کا کسی حبشی عورت سے نکاح نہیں ہو سکتا مزدوروں کے میدان عمل میں امتیاز کی یہ حالت ہے کہ کارخانہ میں کسی حبشی کا کسی گورے کے ساتھ ایک میز پر بیٹھنا تو دور کناروہ ان دروازوں میں سے داخل بھی نہیں ہو سکتا جو سفید فاموں کے انے جانے کے لئے مخصوص ہیں

سماجی لحاظ سے نسلی امتیاز کا یہ حال ہے کہ قریبا 14 ریاستوں میں ریل کے سفر کے دوران قانونا حبشیوں کو گوروں سے الگ ہوکر بیٹھنا پڑتا ہے ریل گاڑیوں بسوں اور ٹیلی فونو کے کمروں میں حبشیوں کے لیے علیحدہ انتظامات ہوتے ہیں یہاں تک کہ دماغی امراض کے ہسپتالوں میں سفید پاگلوں کو سیاہ پاگلوں پر امتیاز حاصل ہے

اس سے بھی عجیب و غریب وہ اعلان ہے جو واشنگٹن کے کتوں کے مقبرے نے کیا ہے کہ وہ ائندہ اپنے قبرستان میں ان کتوں کو دفن نہیں ہونے دیں گے جن کے مالک سیاہ فام ہوں گے واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس کے عین بالمقابل ایک ایسا محلہ اباد ہے جس میں اڑھائی لاکھ حبشی رہتے ہیں مگر ان کی زندگی اس طرح گزر رہی ہے جس طرح چوپائے اپنے باڑوں میں زندگی گزارتے ہیں اسی دارالحکومت میں سفید فام اور سیاہ فام لوگوں کے مدارس ہسپتال سرگاہیں ہوٹل ریسٹورنٹ بالکل الگ الگ ہیں

۱۹۶۴ کی بات ہے کہ امریکہ کے مشہور کولمبیا میں فرقہ وارانہ فسادات صرف اس بات پر شروع ہو گئے تھے کہ ایک حبشی عورت نے ایک گورے دکاندار سے تلخ گفتگو کی تھی جسے گورے برداشت نہ کر سکے

✍🏻 محمد شاہد سیالوی