October 9, 2026

وندر پولیس کی کارروائی 3 ملزمان گرفتار مسروقہ کار برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی

20250308_133310

وندر پولیس کی کارروائی 3 ملزمان گرفتار مسروقہ کار برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی وندر محمد جان ساسولی کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر نعیم خان خلجی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثناء اللّٰہ ولد بچل قوم بنگلزئی سکنہ ڈھاڈر ضلع کچھی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے پاکستانی کار نمبر AXC-060 چوری کرنے کے بعد پنچ کرکے اندرون بلوچستان منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ وندر پولیس نے رش والی جگہوں پر جیب کتروں اور دکانوں سے چوری کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان نزید احمد ولد خان محمد قوم بروہی سکنہ امیر آباد حب اور ندیم ولد ہدایت اللّٰہ قوم لاشاری سکنہ امیر آباد حب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان وندر میں جیب کٹنے اور دکانوں سے رقم چوری کرنے کی نیت سے آئے تھے جنہیں ناکام بنا دیا گیا اور پولیس نے انہیں حوالات میں ڈال دیا ہے ۔