جمعیت علماء اسلام صوبہ بلوچستان کے حکم کے مطابق ضلع خضدار میں بھی شہدائے زہری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جمعیت علمائے
جمعیت علماء اسلام صوبہ بلوچستان کے حکم کے مطابق ضلع خضدار میں بھی شہدائے زہری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جمعیت علمائے اسلام ضلع خضدار کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی و مظاہرہ کا اہتمام ہوا
احتجاجی ریلی مرکزی جامع مسجد خضدار سے نکل کر مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا پریس کلب خضدار پہنچا اور ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گیا
احتجاجی مظاہرے سے جمعیت علمائے اسلام ضلع خضدار کے امیر مولانا قمر الدین صاحب نائب امیر مولانا فیض محمد سمانی صاحب جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی صاحب
تحصیل خضدار کے ناظم عمومی حافظ عبد الوحید رئیسانی تحصیل زہری کے جنرل سیکریٹری مولانا عبد الغنی تحصیل وڈھ کے جنرل سیکریٹری مولانا عبد الصبور تحصیل باغبانہ کے امیر مولانا عبد الکریم متوکل مولانا بشیر احمد عثمانی حافظ بلال احمد مردوئ و دیگر نے خطاب کیا
مقررین نے سانحہ زہری کے شہداء کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا
اُنہوں نے کہا کہ ہماری جماعت جمعیت علماء اسلام ایک پرامن جماعت ہے ہم نے ملک میں کبھی بھی پرتشدد سیاست نہیں کی
لیکن حکومت ہمیں تشدد کا راستہ اپنانے پر مجبور نہ کرے
ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھیوں کے قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے