November 16, 2026

سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )ڈی آئی جی سکھر کے احکامات پر مغوی بچے کی بازیابی کے لیے پولیس کا کچے

IMG-20250307-WA0198

سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )ڈی آئی جی سکھر کے احکامات پر مغوی بچے کی بازیابی کے لیے پولیس کا کچے میں آپریشن تیسرے روز بھی جاری ڈی آئی جی سکھر کیپٹن(ر)فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایت پر ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی سربراہی میں آٹھ سالہ مغوی سید عابد شاہ کی بازیابی کے لیے کچے کے دشوارگزار علاقوں میں پولیس کا بھرپور آپریشن مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہاایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل نے آپریشن کے دوران فرنٹ لائن پر رہ کر قیادت سنبھالی ہے اور ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے پولیس نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کر دیا اور ان کی کمین گاہوں کو نذر آتش کر دیا ہے آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری،اے پی سی چین(آرمرڈ پرسنل کیریئرز)بکتر بند گاڑیوں،جدید اسلحے اور مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے مزید برآں ڈرون کیمروں کے ذریعے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ڈاکوؤں کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھی جا سکےایس ایس پی سکھر کے مطابق کچے کے علاقوں میں سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے جبکہ تمام ممکنہ راستوں پر پولیس چوکیاں قائم کرکے ان کو مکمل سیل کردیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا کہنا ہے کہ پولیس ہر حال میں مغوی بچے کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے گی انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے میں پولیس کے مستقل قیام کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کا سدباب کیا جا سکےانہوں نے کہا کہ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر ضروری جانی نقصان سے بچتے ہوئے انتہائی احتیاط کے ساتھ آپریشن کو آگے بڑھائے تاہم اگر کسی بھی قسم کی مزاحمت کی گئی تو پولیس بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہےایس ایس پی سکھر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا افراد کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے انہوں نے والدین کو یقین دلایا کہ پولیس اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد مغوی بچے کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہوگی کچے کے علاقوں میں پولیس کا آپریشن انتہائی منظم طریقے سے جاری ہے اور حکام پر امید ہیں کہ جلد ہی مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے گا پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف سخت اقدامات جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مسلسل نگرانی کے باعث علاقے میں خوفزدہ عناصر کے لیے زمین تنگ ہو رہی ہے