عمرکوٹ پولیس کا داداگیر ڈرائیور قادر چانڈیو، سڑک بند ہونے کے بعد گاڑے والوں کو گالیاں اور لعنتیں دینے لگا تشدد شہریوں میں خوف و حراس
عمرکوٹ پولیس کا داداگیر ڈرائیور قادر چانڈیو، سڑک بند ہونے کے بعد گاڑے والوں کو گالیاں اور لعنتیں دینے لگا تشدد شہریوں میں خوف و حراس
عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) عمرکوٹ میں سڑک بند ہونے کے بعد پولیس کے ایک داداگیر ڈرائیور قادر چانڈیو کا شرمناک رویہ سامنے آیا، جب اس نے سبزی فروٹ کے گاڑے والوں کو نہ صرف گالیاں دیں، بلکہ ان پر لاتوں کے وار کر کے لعنتیں دینے لگا، پولیس والے کو اپنی طاقت کا بڑا اثر نظر آیا، جب کہ یہ صورت حال سر عام جاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ عمرکوٹ کی اہم سڑک پر پیش آیا جہاں بڑی گاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی اور ان گاڑیوں کو شام پانچ بجے کے بعد داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ جب سڑک بند کی گئی، ڈرائیور قادر چانڈیو جو پولیس ٹریفک عملے سے وابستہ تھا، نے اپنی طاقت کا ناجائز استعمال شروع کر دیا اور گاڑے والوں کو گالیاں دینے اور مار پیٹ کرنے میں مصروف ہو گیا۔ مزید تفصیل یہ بھی ہے کہ عمرکوٹ ٹریفک پولیس انچارج گاڑیوں سے پانچ سو روپے وصول کر کے انہیں سڑک بند ہونے کے باوجود اندر جانے کی اجازت دے رہے ہیں، جس سے عوام میں غصہ پھیل رہا ہے۔ اس عمل کو کئی لوگوں نے رشوت اور غیر قانونی عمل سمجھا ہے، جو پولیس کی ایمانداری پر سوال اٹھاتا ہے۔ لیکن پولیس اسی عمل کو چائے پانی کہہ کر دادا گیری کرنے میں مصروف ہے، جس سے عوام میں غم اور غصہ پھیل گیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس پولیس والے قادر چانڈیو اور ٹریفک انتظامیہ کے انچارج کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس کے ساتھ یہ بھی زور دیا جا رہا ہے کہ سڑکوں پر گاڑیوں کی انٹرنس کو صحیح اور شفاف طریقے سے ترتیب دیا جائے اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی یا رشوت خوری کو برداشت نہ کیا جائے۔ سرعام اس قسم کی ناانصافی اور ظلم معاشرت میں قانون کی بالادستی کے لیے خطرہ بن چکا ہے، اور ایسی صورتحال میں پولیس اور انتظامیہ سے عوام کا مطالبہ ہے کہ وہ اپنے عملوں میں شفافیت اور ایمانداری اختیار کریں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے اور فوراً قادر چانڈیو سمیت ٹریفک پولیس انچارج کے خلاف کارروائی کی جائے۔