برطانوی نژاد پاکستانی رافعہ ارشد نے حجاب پہن کر برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون جج بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
برطانوی نژاد پاکستانی رافعہ ارشد نے حجاب پہن کر برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون جج بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
انہوں نے سترہ سال تک فیملی لاء کی بیرسٹر کی حیثیت سے شاندار خدمات انجام دیں اور مئی 2020 میں مڈلینڈز سرکٹ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ جج مقرر ہوئیں۔
برمنگھم(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانوی نژاد پاکستانی رافعہ ارشد نے حجاب پہن کر برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون جج بننے کا اعزاز حاصل کیا، جو کہ دنیا بھر کی مسلم خواتین کے لیے رواداری، محنت اور مذہبی شناخت کو برقرار رکھنے کی ایک روشن اور تاریخ ساز مثال ہے۔ انہوں نے سترہ سال تک فیملی لا کی بیرسٹر کی حیثیت سے شاندار خدمات انجام دیں اور مئی 2020 میں مڈلینڈز سرکٹ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ جج مقرر ہوئیں، جس کے بعد نومبر 2022 میں انہیں باقاعدہ طور پر فل ٹائم ڈسٹرکٹ جج کے عہدے پر فائز کر دیا گیا۔ اپنے طویل پیشہ ورانہ سفر کے آغاز میں حجاب نہ پہننے کے مشوروں کو رد کرتے ہوئے، انہوں نے اپنی منفرد شناخت کے ساتھ عدلیہ کے اعلیٰ ترین مقام تک رسائی حاصل کی اور یہ ثابت کیا کہ حجاب کسی بھی عورت کی پیشہ ورانہ ترقی اور کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ وقار کی علامت ہے۔