November 10, 2026

رمضان المبارک امت مسلمہ کے لیے اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے: میاں سلیم اقبال قاضی

IMG-20250305-WA0197

رمضان المبارک امت مسلمہ کے لیے اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے: میاں سلیم اقبال قاضی

میلسی ( بیو رو چیف ) رمضان مبارک عبادت، صبر اور ایثار کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک اور یہ مہینہ امت مسلمہ کے لیے اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے- ماہِ رمضانُ ہماری مغفرت بخشش کا پیغام لے کر آیا ہے۔ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک نازل فرمایا۔ مخیر حضرات ماہ رمضان میں اپنے اردگرد غریبوں، ناداروں، یتیموں کی ہر حال میں مدد کریں اور ان کی خوشیوں میں شریک ہوں ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیات سابق امیدوار صوبائی اسمبلی میاں سلیم اقبال قاضی ۔بانی سٹی پریس کلب میلسی محمد بلال نظامی۔نائب صدر سٹی پریس کلب میلسی محمد بشیر چوہان ۔ اکرم بھٹی ۔فہدبشیرچوہان نے بھی اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر بھی اس ماہ رمضان المبارک کے احکام کی پابندی کرتے ہوئے منافع کم کریں۔ مخیر حضرات غریبوں، مسکینوں اور مساکین کا خصوصی احترام کریں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کریں