November 9, 2026

*تمام پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا اور عوام سے اپیل*

IMG-20250304-WA0382

*تمام پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا اور عوام سے اپیل*

ہم *مجبوراً احتجاج پر آ چکے ہیں*، کیونکہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہماری آواز بنیں اور ہمارے مسئلے کی اہمیت کو سمجھیں۔ *ریسکیو میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز 1122* کی ٹیم کو *ڈھائی ماہ سے تنخواہوں کی بندش* اور *ایکٹ پاس نہ ہونے* کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ ادارہ *عوام کی دلوں کی دھڑکن* کی طرح ہے، جو ہر وقت *دن رات، سردی ہو یا گرمی، طوفان ہو یا زلزلہ*، *وبائی اور حادثاتی حالات میں* سب سے پہلے پہنچ کر *قیمتی زندگیوں* کو بچاتا ہے۔ لیکن اب ہم خود بے بس ہو چکے ہیں۔

ہمارے پاس *نہ میڈیسن ہیں، نہ ایمبولینسوں میں فیول*، اور *700 ریسکیو اہلکاروں کی زندگی مفلوج* ہو چکی ہے۔

*ہماری درخواست ہے کہ آپ ہمارا ساتھ دیں، ہماری آواز بنیں* اور *مل کر ریسکیو 1122 کو بچائیں* تاکہ ہم اپنی خدمات عوام تک پہنچا سکیں اور *کسی کی زندگی ضائع نہ ہو*۔

ہمیں *فوری مدد* کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے فرض کو بخوبی انجام دے سکیں اور عوام کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

*آئیں، ہم سب مل کر اس عظیم ادارے کو بچائیں، جو ہمیشہ آپ کی خدمت میں مصروف رہتا ہے۔*

#ہماریآوازبنیں #ریسکیوMERC-1122 #بلوچستان