اوورسیز پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ اگر آپ نے جائیداد کے نام پر پاکستان میں کچھ بھی بنا رکھا ہے اسے فوری بیچ کر اپنے بچوں کے لئے یہاں محفوظ کریں۔
اوورسیز پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ
اگر آپ نے جائیداد کے نام پر پاکستان میں کچھ بھی بنا رکھا ہے اسے فوری بیچ کر اپنے بچوں کے لئے یہاں محفوظ کریں۔
ورنہ کل کو آپ کے جانے کے بعد آپ کی اولاد کے ساتھ بھی یہی سلوک ہوسکتا ہے۔
اللہ رحم
برطانیہ سے آئی بیٹی
بھیڑیوں کے جنگل میں
والد وفات پا چکے
ماں بیٹی پاکستان میں اپنی جائیداد کے معاملات دیکھنے آئیں
شاید کرایہ داروں نے ایک گھر پہ قبضہ کر رکھا تھا
ماں کی طبیعت ناساز ہوئی جسے واپس جانا پڑا
اب یہ اکیلی 4 ماہ سے تھانے کچہری کے چکر لگانے پہ مجبور
اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں گئی
جج کی رال ٹپکنے لگی
بہانے سے وکیل کو باہر بھیجا جھٹ سے ایک پرچی پہ اپنا موبائل نمبر لکھ کر تھما دیا
اور پھر واٹس ایپ پہ تصویر بھیجنے کی فرمائش کر دی
کمشنر صاحب نے اسے تھانہ تھوتھال کے ایس ایچ او عمران گجر سے مل کر قبضہ واگزار کروانے کا کہا
اسے فون کرنے کی دیر تھی
گاڑی لے کر خود اس کے گھر پہنچ گیا کہ چلو میں خود تھانے لے چلتا ہوں
نشے میں دھت تھانیدار نے پہلے اصرار کیا کہ اگلی سیٹ پر میرے پہلو میں بیٹھو
انکار پہ مشتعل ہوگیا
تھانے لے جانے کی بجائے اپنی رہائش گاہ پہ لے گیا
بوتل نکالی اور جام پہ جام چڑھانے لگا
بندوق کی نوک پر مجبور کرتا رہا کہ برقع اتارو
انتہائی بیہودہ گفتگو جسے سن کر انسانیت بھی شرمائے
ڈر ، خوف خدشے
اس نہتی لڑکی نے اپنے حواس قابو میں رکھے
وردی میں چھپے وحشی کی آڈیو ریکارڈنگ کرتی گئی۔
کہا میری نماز قضا ہو گئی
زمینی فرعون کہنے لگا
پہلے سیکس کرو پھر گرم پانی سے نہا کر نماز پڑھ لینا
دل ہی دل میں اپنے رب سے مدد مانگتی رہی
مسلسل کئی گھنٹے حبس بیجا اور اس درندے کے چنگل سے خود کو بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوئی
اپنی فیملی کو ساتھ ساتھ اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے آگاہ کرتی گئی
ایس ایچ او کے خلاف درخواست لے کر ایس ایس پی میرپور کے پاس گئی
وہی روایتی ٹال مٹول
الٹا اسے ایک من گھڑت کہانی قرار دینے کی کوشش
ادھر ایس ایچ او مافیا حرکت میں آیا
فیک آئی ڈیز سے متاثرہ لڑکی کے خلاف غلیظ مہم شروع کر دی گئی
ناچار ایک بیٹی کو اپنے ساتھ بیتنے والی روداد کے ثبوت میڈیا کے سامنے رکھنے کی خاطر پریس کانفرنس کرنا پڑی
ایک باپردہ لڑکی کو اس بات کو قلق تھا کہ اسے مردوں کے سامنے وہ باتیں کھولنا پڑ رہی ہیں جو انتہائی غلیظ اور قابل اعتراض ہیں
ریکارڈنگ نہ کرتی تو کس نے اس کی بات پر یقین کرنا تھا ؟
اس کے آنسو بتا رہے تھے کہ وہ کس قدر اذیت سے دوچار ہے
شدید ذہنی اور جسمانی ہراسگی کا شکار
محافظ ہی اسے نوچنے کے درہے
منصف انصاف کی بجائے اپنا نمبر دیتے ہوئے
پھر ایک کردار اور سامنے آیا
اینٹی کرپشن کا انسپکٹر محبوب
جو اسے ڈرا دھمکا کر
برطانیہ سے دباو ڈلوا کر راضی نامے پر مجبور کرتا رہا
ایک بیٹی
اپنی جان ناتواں پر سب کچھ سہہ کر
ایمان اور کردار کی طاقت کے بل بوتے پر کھڑی ہوئی
تو غلیظ نظام کو ننگا کر دیا
وردیوں میں چھپے شیطان
انصاف کی مسندوں پہ فائز خبیث
کل تک وہ اکیلی تھی
آج پورا شہر اٹھ کھڑا ہوا
غیرت مند بیٹے باشعور خواتین
اپنی اس بہن اور بیٹی کی خاطر
اس عزم سے نکلے ہیں کہ ان بدکردار بدمعاش عناصر کو سامان عبرت بنا کر چھوڑیں گے
سلام ہے اس بیٹی کو
جس نے قوت ایمانی سے ہمیں یہ بتا دیا
کہ غیرت سے بڑی کوئی چیز نہیں ہوتی