October 29, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنا اور لوگوں کو ذکر اللہ کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرنا ہے

IMG-20250302-WA0038

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنا اور لوگوں کو ذکر اللہ کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرنا ہے
شہر ہارون اباد میں جگہ جگہ اللہ تعالی کے بابرکت ناموں کے سائن بورڈ اویزاں کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ان خیالات کا اظہار امانت ویلفییر فاونڈیشن ،، کے حاجی امانت علی ،چوھدری طارق محمود ، چوھدری خالد محمود ،ڈسٹترکٹ صدر کسان اتحاد وقاص خالد چوھدری، سینییر نایب صدر ون ار نہر چوھدری اسد طارق اور دیگر ممبران نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزیدکہناتھاکہ
امانت فاونڈیشن خدمت خلق کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے اور ہم خدمت خلق کے مشن کو لیکر میدان میں اترے ہیں اور یہ سلسلے جاری رہیں گے حاجی امانت علی چوھدری وقاص خالد اور دیگر نے کہا کہ ون ار نہر کے چکوکس کے لوگوں کو سعودی عرب میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور عمرہ کی سعادت جیسے فلاحی و خدمت خلق کے کام ہمارے منشور کا حصہ ہیں جو مرحلہ وار کئے جائیں گے کیوں کہ ہم امانت فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے خدمت خلق کے ذریعے رضائے الہی کے حصول کی کوشش میں مصروف ہیں واضع رہے کہ اہل علاقہ امانت فاونڈیشن کے تمام ممبران کو اس نیک کام پر زبردست خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔