October 29, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)چھوٹے شہر کا بڑا اتھلیٹ آئرن مین ، رستم آف ایشیا ءاور امن کا سفیر کے خطاب حاصل کرنے والی

IMG-20250302-WA0037

نیکهرے رنگ گلاب ورگے
کوئی نى پوت پنجاب ورگے
سوکهى نى اے کهىل جوانا
شوق نے اے نواب ورگا
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)چھوٹے شہر کا بڑا اتھلیٹ آئرن مین ، رستم آف ایشیا ءاور امن کا سفیر کے خطاب حاصل کرنے والی طلسماتی شخصیت جو عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والا ضلع بہاولنگر کی پسماندہ تحصیل ہارون آباد جیسے چھوٹے شہر کا بڑا اتھلیٹ ہے عالمی شہرت یافتہ انٹرنیشنل چیمپین لالہ محمد عالم الحمدللہ! ہمارے عظیم کھلاڑی لالا محمد عالم امریکہ پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ ARNOLD CLASSIC ماس-ریسلنگ چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ایک جیت اپنے نام کرچکے ہیں ! یہ ایونٹ 28 فروری تا 1 مارچ کولمبس، اوہائیو میں منعقد ہوگا، اور پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں لالہ محمد عالم ہارون آباد کی پسماندہ آبادی کی ایسی طلسماتی شخصیت ہے جس نے اپنے قدموں کی رفتار ہاتھوں کی طاقت , ہوا کی مانند سبک رفتار اور چیتے کی طرح پھرتیلا شیر جوان ہے اس انسان کے ساتھ زور لگانا گویا شکست کو دعوت دینے کے مترادف ہے کامیابیوں کی ایک طویل داستان رقم کرنے والا لالا عالم ہارون_آباد کا شیر آج دنیا کا ستارہ بن چکا ہے
میانہ قد، کسرتی بدن ، گھنے بال اور خوبصورت نقش و نگار کا یہ سجیلا جوان”فلائنگ برڈ“ اپنی برک رفتار، پھرتی، طاقت اور عادات و خصائل کے ساتھ اس کی کامیابیوں طویل سلسلے پر اگر نظر ڈالیں تو افسانے کا گماں ہوتا ہے۔
رگبی, کبڈی کے میدانوں میں جس نے عالم کو لڑتے دوڑتے دیکھا ہے وہ ابھی تک اس کے سحر میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب لالا اپنے حریف سے ایک قدم آگے نکل جاتا تو پھر حریف کی آنکھوں میں بس عالم کے قدموں سے نکلنے والی دھول ہی رہے جاتی ہے
لالا عالم ہارون آباد سمیت پورے پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے انسپریشن ہیں جو ٹریڈیشنل سپورٹس پاور ایونٹ, کبڈی, ماس ریسلنگ رگبی جیسے کھیلوں میں اپنی شناخت بنا چکے ہیں ان کی اعلی سپورٹس کی اچیومنٹ اور سپورٹس کلچر کے فروغ میں کلیدی کردار کے اعتراف میں ان کو صدارتی یوتھ اوارڈ سے نوازا گیا ہے