August 30, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

دل کی بات خ ح شہزاد رمضان المبارک کا بابرکت ۔رحمتوں والا ماہ مقدس ھم پر سایہ فگن ھوچکا ھے۔گھروں۔محلے۔گلیوں اور شہروں میں خوشی کاسماں ھے۔ھر طرف گہما گہمی ھے

IMG-20250302-WA0089
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

دل کی بات
خ ح شہزاد
رمضان المبارک کا بابرکت ۔رحمتوں والا ماہ مقدس ھم پر سایہ فگن ھوچکا ھے۔گھروں۔محلے۔گلیوں اور شہروں میں خوشی کاسماں ھے۔ھر طرف گہما گہمی ھے۔رش لگا ھے بازاروں میں۔لوگ خریداری کررھے ھیں۔امیر غریب ھر ایک اپنی اپنی طاقت کے مطابق رمضان المبارک کی تیاری کررھا ھے۔جہاں تک حکومت کا تعلق ھے وہ پکیج پر پیکج دے رھی ھے لیکن اکثر وہ آپ کو عملی طور پر زمین پر نظر نہیں آتے بلکہ بجلی کے پولوں لگے نظر آتے ھیں کہ چینی 130روپے ھوگی جبکہ دکاندار 150سے بھی زیادہ قیمت میں دے رھے ھوتے ھیں۔دیگر پھل فروٹ۔سبزیاں۔دالیں۔سب کچھ حکومتی ریٹ پر شاہد ونادر ھی ھے آپکو کہیں سے ملیں۔خیر حکومت جس کی بہی ھو وہ اشتہارات پر بہت توجہ دیتا ھے جبکہ جو پیکج لاؤنج کیا جاتا ھے وہ اسکو صرف افتتاح کے دن دیکھتے ھیں۔اور پھر افسرشاھی جانے اور پیکج جانے۔اس لیے ڈی سی اور اے سی۔حضرات سی ایم اور پی ایم کو خوش کرنے کے لیے مین شاہراؤں پر فلیکس لگوادیتے ھیں۔بس اور کاغذوں کا ایک پلندہ بلکہ آجکل کمپیوٹر پر ای میل چلی جاتی ھے۔اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بادشاہ پڑھ کر خوش ھوجاتے ھیں۔کہ سب اچھا ھے۔رعایا خوش ھے۔بنیادی سہولیات مل رھی ھیں۔معشیت مضبوط ھورھی ھے۔لہذا صوبائی اور قومی اسمبلی کے غریب ممبران کی تنخواہیں بڑھائی جاھیں۔معاشی حالات ماشاءاللہ اتنے اچھے ھیں کہ چار پانچ سو فیصد اضافہ کیا جائے۔پھر ھم امیر عوام نے دیکھا کہ غریب نمائندوں نے جو غربت کی وجہ سے ھر وقت حالت جنگ میں رھتے ھیں۔وہ اکھٹے ھوگے اور پاکستان کی جمہوری تاریخ میں چند ایک متفقہ طور پر جو بل پاس ھوئے ان میں یہ بل بھی پاس ھوگیا۔پھر رمضان المبارک میں پتہ نہیں کیا کیا امیر عوام کو پیکج دیئے گے لیکن عملی طور پر کہیں نظر نہیں آرھے کیونکہ ایک چینی کے فلیکس میں دیکھے ھیں کہ چینی 130روپے ھے لیکن مل 150سے زیادہ میں ھے۔پھر ھمارے حاتم طائی کی نسل سے حکمرانوں نے اپنی امیر عوام پر ایک اور رمضان سے پہلے احسان کیا کہ پٹرول پچاس پیسے کم کردیا۔یقنا رمضان المبارک سے پہلے اتنا بڑا ریلف ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔کیونکہ ھماری مہنگائی تیل پر چلتی ھے۔تیل کی قیمتیں جب اوپر جاتی ھیں تو مہنگائی بھی اوپر چلی جاتی ھے۔جبکہ جب تیل نیچے آتا ھے تو مہنگائی بہت ھی کم نیچے آتی ہے کیونکہ اس کا ریورس گیئر نہیں ھے۔صرف اوپر جانے کا گیئر ھے۔جو رمضان المبارک میں امیر عوام سے گزارش ھے کہ رمضان المبارک میں روزے رکھیں۔نمازیں پڑھیں۔اور صبر کریں یقنا صبر کا پھل میھٹا ھوتا ھے۔اور دعا کریں کہ اللہ تعالی کوئی نیک صالح ایماندار حکمران عطا فرما دے۔۔اب آپ احتجاج اور جلوس دھرنا سے اور میڈیا ٹرائل کے ذریعے حکومت تبدیل نہیں کرسکتے کیونکہ ایپکا قانون پاس ھوچکا ھے اس لیے خود بھی ںچیں اور اپنی اہل وعیال کو بھی بچاہیں۔صرف اپ کے پاس دعا کا آپشن ھے۔اور رمضان المبارک میں چپے چپے رو رو کر اور تہجد کے وقت اللہ سے دعا کریں ان شاء اللہ ضرور قبول ھوگی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0