ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)چوہدری عبد الغفور سیکرٹریٹ معروف سیاست دان چوہدری عبدالغفور مرحوم کے صاحبزادے سابق سینیٹر چوہدری ظفر اقبال کی
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)چوہدری عبد الغفور سیکرٹریٹ معروف سیاست دان چوہدری عبدالغفور مرحوم کے صاحبزادے سابق سینیٹر چوہدری ظفر اقبال کی سیم تھور کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس سابق سینیٹر چوہدری ظفر اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارا علاقہ کی اکثریتی آبادی زراعت کے پیشے سے وابستہ ھے ہماری فصلیں سیم تھور کی وجہ سے پیداوار میں کمی اور زمینیں بنجر ہوتی جا رہی ہیں کسان کم پیداوار، کم قیمتوں اور سیم و تھور کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں منافع تو درکنار دوائیوں اور کھاد کے اخراجات بھی پورے نہ ہو سکے اوپر سے نئے ٹیکسز کے نفاذ سے کسان دیوالیہ ہوگئے ہیں میرا تمام سیاسی پارٹیوں کو سیم تھور کی تباہی اور خاتمے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ھے تاکہ ہم متحد ہو کر چلیں گے ہم سب کسانوں تمام مسائل کے حل کے لیے مل کر اواز اٹھائیں گے مزید صحافیوں سے درخواست کی کہ علاقے میں جہاں بھی سیم تھور کے اثرات سے فصلیں یا زمین متاثر ھے ان کی تصویر کشی کر کے اخبارات و میڈیا پر رپورٹ کریں، تاکہ اقتدار کےایوانوں تک سیم تھور سے پیدا شدہ بدحالی کی اصل صورتحال پہنچ سکے، اس موقع پر سماجی ورکر میاں وحید ناصر ،شیخ آصف شریف ،چوہدری عقیل ،ناصر جٹ، کسان نمائندگان افتخار پہلوان، آصف نمبردار، عباس نمبردار، چوہدری فرحان، سیف اللہ کمبوہ بھی موجود تھے، بہترین کوریج فراہم کرنے پر ہارون آباد ،فقیروالی کے تمام پریس کلبز کے معزز صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔