ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈی ایس پی سرکل ظہور احمد کے آفس میں امن کمیٹی کا رمضان المبارک کے حوالے سے اجلاس ہوا تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد
ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈی ایس پی سرکل ظہور احمد کے آفس میں امن کمیٹی کا رمضان المبارک کے حوالے سے اجلاس ہوا تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد ظہور احمد کے آفس میں امن کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعود فاروق خان چغتائی میاں عدنان چوہدری فیاض رامے سجاد خان حاجی یونس زرگر۔قاری غلام رسول۔مدثرشاہ۔عمران عباس شاہ۔رانا علی رضا زرگر حافظ عمیر یاسین اشفاق احمد گجر سمیت سکیورٹی برانچ اسپیشل پرانچ سول ڈیفنس ریسکیو فوکل پرسن۔سجاد خان موبائل مارکیٹ جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران انجمن فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آبادنے شرکت کی ڈی ایس پی سرکل ظہور احمد نے کہا کہ رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا اور دوکان دار مہنگائی کو کنٹرول کریں عوام کو ریلیف دیں انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ریٹ لسٹوں کے مطابق روٹین میں بالخصوص ماہ رمضان میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں کی نگرانی کریں گراں فروشوں اور ناقص اشیاءفروخت کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گیں سکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ مساجد کے باہر تروایح کے دوران اہلکار تعینات کئے جائیں گے