ویسٹ مینجمنٹ کی نااہلی سے میلسی شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل. اندرون شہر میں ویسٹ مینجمنٹ کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے
ویسٹ مینجمنٹ کی نااہلی سے میلسی شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل. اندرون شہر میں ویسٹ مینجمنٹ کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے, جس سےشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
میلسی (محمدمختارسولگی)تفصیل کیمطابق میلسی شہر کے مختلف علاقے جن میں مدینہ ٹاؤن محلہ فریدی, محلہ افغان کچا کوٹ محلہ پٹواریوں والا جہانیاں رحمانیہ بازار پلی سناراں والی ہری پورہ دھرم پورہ محلہ قاضیاں والا کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
اس بارے میں شہریوں نے نے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کے عملہ نے چیف منسٹر پنجاب محترمہ مریم نواز کی ,, ستھرا پنجاب,, مہم کو بری طرح ناکام کر دیا ہے ویسٹ مینجمنٹ کے عملہ شہر کی مرکزی شاہراؤں پر محض دکھلاوے اور فوٹو سیشن کی حد تک موجود ہے جبکہ اندرون شہر میں کئی کئی روز تک کوڈا کرکٹ نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔