October 4, 2026

ہارون آباد() وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے فلاحی اقدامات سےعوام کو ریلیف مل رہا ہے : احسان الحق باجوہ

IMG-20250225-WA0402

ہارون آباد() وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے فلاحی اقدامات سےعوام کو ریلیف مل رہا ہے : احسان الحق باجوہ
مریم نواز کی بطور وزیر اعلی پنجاب ایک سال کی کار کردگی بے مثال رہی ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ کارکردگی میں کوئی بھی جماعت مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ(ن) سدا بہار MNA چشتیاں چوہدری احسان باجوہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانی،چوہدری احسان الحق باجوہ نے چوہدری فقیر حسین صدر جناح پریس کلب چشتیاں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے وزیراعلی کے طور پر پنجاب کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ محترمہ مریم نواز کو قائد پاکستان محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی رہنمائی بھی حاصل رہی ۔ انہوں نےکہا کہ محترم مریم نواز نے پنجاب کے ہر شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، کھیلتا پنجاب ستھرا پنجاب، انکروچمنٹ، ہونہار سکالر شپ پروگرام بے مثال ہیں، مریم کی دستک، سموگ سے پاک پنجاب، پنجاب دھی رانی پروگرام بھی قابلِ ذکر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مینیارٹی کارڈ کسان کارڈ ، ڈائیلاسز کارڈ ، وزیر اعلی پنجاب ٹرانسپلانٹ، ائیرایمبولینس سروس، وزیر اعلی پنجاب فیلڈ ہسپتال، خواتین اور طالبات کیلئے بائیک، لیپ ٹاپ اسکیم شاندار پروگرام ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ن ملک پاکستان کو تاریکی کے اندھیرے سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔