سکھر(سید۔ نصیر حیسن۔ زیدی کی رپورٹ کے مطابق ) سندھ سمال انڈسٹری سکھر میں واقع صنعتوں کو ترقی و فروغ دینے کے لیے انتظامیہ سرگرم، نکاسی ڈرینیج اور انفراسٹرکچر
سکھر(سید۔ نصیر حیسن۔ زیدی کی رپورٹ کے مطابق ) سندھ سمال انڈسٹری سکھر میں واقع صنعتوں کو ترقی و فروغ دینے کے لیے انتظامیہ سرگرم، نکاسی ڈرینیج اور انفراسٹرکچر کی بہتری کا کام جاری، بیمار صنعتی یونٹس کو چلانے اور پراڈکشن دینے والے کارخانوں کی ترویج کے لئے سندھ انٹرپرائزز ڈولپمینٹ فنڈ کا قیام، خبر کے مطابق سندھ سمال انڈسٹری انتظامیہ کی جانب سے سکھر و دیگر شہروں میں درمیانے درجہ کی صنعتوں کو سھولتین فراہم کرنے کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جس کی وجہ سے سکھر سمال انڈسٹری گولیمار میں صنعتکاروں و ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے انتظامیہ متحرک دکھائی دے رہی ہے، گولیمار سکھر کے علاقہ میں نکاسی ڈرینیج و انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں، اس ضمن میں سکھر کے سمال انڈسٹریل ایریا کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارخانوں کے باہر پھینکے جانے والے کچرے کو ٹھکانے لگا کے روڈ راستون کی کشادگی و علائقہ کو خوبصورت بنانے پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ سمال انڈسٹری انتظامیہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، اس کے علاوہ سندھ سمال انڈسٹری کے بالا حکام کی کاوشوں سے صنعتکاروں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی کے لئے سندھ انٹرپرائزز ڈولپمینٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بیمار صنعتی یونٹس کو چلانے اور پراڈکشن دینے والے کارخانوں کو مزید ترقی دلوانے اور تیار پراڈکٹ کو اسٹور کرنے کے لیے گودام بنانے میں مدد ملے گی، سندھ انٹرپرائزز ڈولپمینٹ فنڈ سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند صنعتکاروں کو سمال انڈسٹری انتظامیہ سے این او سی لینے کے بعد قرض فراہم کیا جائے گا، سکھر کے صنعتکاروں کی جانب سے سندھ سمال انڈسٹری کے آسان شرائط پر قرض فراہمی کے اٹہائے گئے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔