ہارون آباد.(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر سرکاری سکول بنے معیاری سکول کے نعرہ کے مطابق گورننٹ گرلز پرائمری سکول میں بچوں کے بنائے
ہارون آباد.(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر سرکاری سکول بنے معیاری سکول کے نعرہ کے مطابق گورننٹ گرلز پرائمری سکول میں بچوں کے بنائے ماڈلز میں مقابلہ کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر سرکاری سکول معیاری سکول کے نعرے کے مطابق آج چک نمبر 18 ون آر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 سکولوں نے حصہ لیا اور بچوں نے ماڈلز بنائے ان ماڈلز کا مقابلہ کیا گیا جس کی چیف گیسٹ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر میڈم طیبہ بتول اور اے ای او آفیسر میڈم سعدیہ عارف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔میڈم طیبہ بتول نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریب میں بچوں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور انہوں نے ہیڈ سٹاف کی اس محنت کو خوب سراہا۔