ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)اللہ کی رضا کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا مقصد بنائیں جو نجات کا ذریعہ ہے انسان کی زندگی میں اللہ سبحانہ و تعالی کی رضا ہی سب سے بڑا مقصد ہونا چاہیے
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)اللہ کی رضا کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا مقصد بنائیں جو نجات کا ذریعہ ہے انسان کی زندگی میں اللہ سبحانہ و تعالی کی رضا ہی سب سے بڑا مقصد ہونا چاہیے
ان خیالات کا اظہار امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے مقامی ہال میں سینکڑوں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ دنیاوی زندگی میں لوگوں کی رائے تعریف یا تنقید وقتی ہوتی ہے لیکن اللہ تعالی کی رضا ہمیشہ باقی رہنے والی ہے
ہم اپنی زندگی کو اللہ جل جلالہ کی فرمانبرداری اور اس کی خوشنودی کے لیے وقف کریں گے تو نہ صرف ہم حقیقی سکون پائیں گے بلکہ اخرت بھی کامیاب ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اقتصادی پریشانیوں کی وجوہات میں سے سب سے اہم اور بڑی وجہ سودی نظام ہے دین فطرت اسلام میں سود قطعی طور پر حرام ہے کیونکہ یہ ایک ایسی لعنت ہے جس سے نہ صرف معاشی استحصال مفت خوری، حرص وطمع لالچ _خود غرضی ،مطلب پرستی شقاوت و سنگ دلی، مفاد پرستی جیسی اخلاقی قباحتیں جنم لیتی ہیں بلکہ یہ معاشی اور اقتصادی تباہ کاریوں کا ذریعہ بھی ہے درحقیقت سود انسانیت کے خلاف ہے ائیں اس رمضان سے ہم سود کی کے خلاف عملی طور پر جنگ کا اعلان کریں اور ہر موقع پر اس کی مخالفت کریں قران مجید میں واضح طور پر سود سے منع کیا گیا ہے “اے ایمان والو دو گنا اور چوگنا کر کے مت کھایا کرو اور اللہ سے ڈرا کرو تاکہ تم فلاح پاؤ”