October 2, 2026

*کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار طالب علم جاں بحق*

20250223_144017

*کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار طالب علم جاں بحق*

کراچی میں ایک اور نوجوان ٹریفک حادثے میں چل بسا، پاور ہاؤس چورنگی پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 15 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ سید وہاج علی میٹرک کا طالب علم تھا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 15سالہ سید وہاج علی کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے کے عملے نے نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردی۔