ہارون آباد ہمارے کسان کی معاشی حالت بدتر سے بدترین ہوتی جا رہی ہے حکومت کسانوں کو پاؤں پہ کھڑا کرنے کے لیے کسان کارڈ سے اگے کے اقدامات اٹھائے
ہارون آباد
ہمارے کسان کی معاشی حالت بدتر سے بدترین ہوتی جا رہی ہے حکومت کسانوں کو پاؤں پہ کھڑا کرنے کے لیے کسان کارڈ سے اگے کے اقدامات اٹھائے ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا اور فارم 47 کے نمائندے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین میں جانوروں کی تقسیم وزیراعلی پنجاب کا بہترین کارنامہ ہے چیمپینز ٹرافی کھیلنے والی بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان تشریف اوری پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں بہاولپور صوبے کا قیام ریاست بہاولپور کے عوام کی درینہ خواہش ہے
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹروے و ایئر ایمبولینس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
عوامی لیڈر نے کہا ہمارے کسانوں کو کاشتکاری کے لیے پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے سیم تھور نے ہماری زمینوں میں پنجے گاڑ رکھے ہیں نہروں کی وارہ بندی جیسے مسائل کسانوں کی معاشی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے پچھلے 25 سالوں سے ہمارا کاشتکار بد سے بدترین صورتحال کا شکار ہوا ہے ریاست بہاولپور کے عوام کبھی بھی جنوبی پنجاب صوبے کے خواہش مند نہیں رہے ریاست بہاولپور کے پاکستان سے الحاق کے وقت کیے گئے معاہدوں پر عمل درامد نہیں کیا گیا معاہدے میں درج تھا جب ون یونٹ ٹوٹے گا تو صوبہ بہاولپور بحال ہوگا
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا پاکستان مسلم لیگ نون نئے صوبوں کے قیام اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے مصروف جدوجہد ہے پی ڈی ایم کے دور حکومت میں ہم نے ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹروے سے ملانے کے لیے جدوجہد کی جس پر الحمدللہ کام شروع ہو چکا ہے معذور افراد وہیل چیئر اور سماعت سے محروم افراد کو سماعت کے لیے الات حکومت پنجاب فراہم کر رہی ہے پاکستان مسلم لیگ نون نوجوانوں کے ہاتھوں سے اسلحہ چھین کر قلم اور کتاب دینا چاہتی ہے