“مصطفے عامر قتل کيس کے محرکات “
“مصطفے عامر قتل کيس کے محرکات ”
پوليس ، کسٹم، اے اين ايف، اور ايف آئی اے سائبر کرائم کيوں خاموش رہی ؟
ملزم ارمغان قريشی کے باپ کا مشکوک کردار ؟؟
مشہور “کوريئر کمپنی” منشيات کی اسمگلنگ ميں کيوں ملوث ہوئی؟؟
ڈيفنس ، کلفٹن کے اسکولوں ، کالجز، اور پرائيويٹ يونيورسٹيوں ميں منشيات کون فراہم کرتا ہے؟؟
سرکاری نمبر پليٹ والی گاڑيوں ميں پارٹيوں کے لئے ڈرگ کيسے لائی جاتی ہے ؟؟
قاتل کے باپ کا پيشہ اور حرکتيں مشکوک ؟اور مقتول کا باپ کسٹم آفيسر ؟
سابق کور کمانڈر پشاور ليفٹنٹ جنرل
ريٹائرڈ امتياز شاھين ايک دبنگ فوجی آفيسر تھے، ميرے ان سے ديرينہ تعلقات تھے، کور کمانڈر بنے سے قبل وہ پہلے بہ حيثيت ميجر جنرل ڈی جی رينجرز سندھ تعينات ہوئے، ايک روز کہنے لگے ، ڈيفنس سوسائٹی ميں مارکيٹوں ميں آنے والی خواتين کو اس علاقے ميں سرداروں اور وڈيروں کی بگڑی ہوئی اولاديں نہ صرف پريشان کرتے ہيں بلکہ خواتين کے ذيورات بھی چھين ليتے ہيں ، پوليس بڑے سياسی خاندانوں کے سامنے اور ان اوباش نوجوانوں کے سامنے بے بس ہوگئی ہے، “گيم از اوور”جنرل امتياز نے مجھے بتايا کہ انہوں نے سادہ کپڑوں ميں رينجرز اہلکار اس مارکيٹ ميں اس ہدايات کے ساتھ تعينات کر ديئے ہيں کہ ، سرداروں اور وڈيروں کے خاندان کے ان اوباش نوجونوں کی خاطر اور مرمت کرکے انہيں پوليس کے حولے کر دينا، کيونکہ ، سياست داں وزير اعلی اور وزيروں کے فون آجائيں گے ، اگلے چند دن رينجرز نے بڑے سياسی خاندانوں کے سرکش اوباش نوجوانوں کے ساتھ وہی سلوک کيا جسکی ہدايات انکے کمانڈر نے دی تھی، نتيجہ يہ ہوا کہ کافی عرصہ تک اس علاقہ سے کوئی شکايت موصول نہيں ہوئی، اسےکہتے ہيں فورس اور قانون کا خوف”
،مصطفے عامر کے قتل ميں ملوث ملزم ارمغان قريشی، کے جرائم کی تفصيل بہت طويل ہے، ارمغان قريشی تھانہ ساحل، تھانہ بوٹ بيسن،اور تھانہ درخشاں ميں ، کئی مقدمات ميں مطلوب تھا، ملزم کے “ڈرامہ باز باپ “کی سرگرميوں کا علم بھی پوليس کو بہ خوبی تھا،
آج بھی انسداد منشيات کے ادارے ، اے اين ايف کی نگرانی ميں شہر ميں منشيات فروخت ہو رہی ہے، اور ايف آئی اے سائبر کرائم کی نگرانی ميں،قائم کال سينٹرز کے ذريعے،”ڈبے ” يعنی دنيا بھر ميں مالياتی اداروں کے اکاؤنٹ سے بھاری رقوم غائب
کرنے کا ان “مقدس “پوليس افسران کے نام بھی منظر عام پر لائے جائيں گے جنہوں نے حصہ وصول کرکے ، باپ بيٹے کو کال سينٹر بنانے کی اجازت دی ؟ DHA کے تعليمی اداروں ميں طلبہ و طالبات کو نشہ فراہم کرنے،؟کيا پوليس نے ڈانس پارٹيوں کے انعقاد،اور ڈانس پارٹی کے بعد نشہ ميں دھت بڑے خاندانوں کی لڑکيوں کو جنسی خواہشات کی تکميل کے لئے جگہ اور مواقع فراہم کرنے سے روکنے کی کوشش کی،؟ کيا بيرون ملک امريکہ سے مروانا نشہ فراہم کرنے والی کوريئر کمپنی کے خلاف کوئی کاروائی کی گئی، ؟؟ کيا سندھ پوليس چند مہينے قبل DHA کی ايک پارٹی
ميں نيم برہنہ حالت ميں ايک معروف سياست داں اور بيورو کريٹ کی اولادوں اور انکے والدين کے نام سامنے لائيں گے ؟؟ جو سرکاری نمبر پليٹ والی گاڑيوں ميں ، مسلح محافظوں کے ساتھ پارٹی ميں ڈرگ لائے اور جھگڑے کے بعد واپس بھی نکال کر لے گئے،
“کراچی ميں “بوٹ ليکر “(گھروں پر شراب فراہم کرنے والوں ) کا کاروبار عروج پر ہے ، کرسٹل آئس ، مروانہ ، اور ديگر خطرناک ڈرگ کی پوش علاقوں ميں گھروں پر سپلائی کسی سے پوشيدہ نہيں ، کيا سندھ پوليس کو DHA ميں منڈلاتے قيمتی گاڑيوں ميں سوار ، نشہ کرتے مسلح لڑکے اور لڑکياں کيا جو گاڑيوں ميں کھلے عام نازيبا حرکات کرتے نظر آتے ھيں مگر پوليس کی نظروں سے محفوظ رہتے ہيں ؟ بازاروں ميں آنے والی شريف خواتين کو تنگ کرتے ہيں ، رکاوٹ يا روکنے پر جديد ہتھاروں سے فائرنگ کرکے خوف ہراس پھيلاتے ہيں ،مگر علاقہ پوليس خاموش اور انکی سرگرميوں کو نظر انداز کرتی ہے،
سندھ کے سابق وزير برائے انسداد منشيات شرجيل انعام ميمن ماضی ميں ،منشيات فروشوں کے خلاف بڑے آپريشن کا اعلان کررہے تھے،بہت اچھا اقدام تھا،مگر اس پوسٹ کی اشاعت کے اگلے روز ، شرجيل ميمن سے انسداد منشيات کی وزارت کا قلمبدان واپس لے ليا گيا،؟
مگر ماڈرن اور بااثرسياسی شخصيات اور بيورو کريٹ کے جو بچے اپنے والدين کے بل بوتہ پر جن ميں لڑکياں اور لڑکے دونوں شامل بھی شامل ہيں DHA ميں منشيات پارٹیوں کا انعقاد کرتے ہيں،اور DHA ، کلفٹن کے جن معروف تعليمی اداروں ميں “آئس” مروانہ اور ديگر خطرناک نشہ ، کھلے عام ان اداروں ميں جاکر نا صرف فروخت کرتے ہيں بلکہ خود بھی استعمال کرتے ہيں ، منشيات کی پوش علاقوں کے تعليمی اداروں ميں فراہمی ، سرکاری مسلح گارڈوں کے ہمراہ سرکاری گاڑيوں ميں فراہم ہوتی ہيں ، اور ان ميں سے بيشتر گاڑيوں پر GS , GP, اور سندھ پوليس کی نمبر پليٹ لگی ہوتی ہيں ، کراچی گرامر اسکول، نکسر کالج، بيکن ھاؤس ، سٹی اسکول ، اقرا يونيورسٹی ،زا بسٹ سميت دوپہر اور شام کے اوقات ميں يہ منظر عام طور پر ديکھے جاسکتے ہيں ، پھر کيوں نہ ، وڈيروں ، سياست دانوں ، صنعت کاروں اور تاجروں کی اولادوں ميں مستی پيدا نہ ہو،
اسی لئے مصطفے قتل کيس اور ارمغان جيسے جنونی قاتل پيدا ہوتے ہيں، اور ان گروہوں کی پرورش ميں مقامی پوليس،اور بااثر سياسی شخصيات دونوں ذمہ دار ہيں،
گرل فرينڈ اور بوائے فرينڈ پر جھگڑے ان ماڈرن تعليی اداروں ميں روز کا معمول ہيں ،انکے خلاف آپ کيسے آپريشن کريں گے، ؟؟نشہ کرنے والے قوم کے ان معماروں کاتعلق بڑے سياسی ، کاروباری، اعلی سرکاری افسران کے خاندانوں سے ہے،
ريسٹورنٹ پر نوجوانوں کے جھگڑے، مرکزی شاہراہوں پر “گرل فرينڈ “کے معاملہ پر فائرنگ کے واقعات نوجونوں ميں پھيلتے آئس کے نشہ کا شاخسانہ ہے ، مگر پوليس بااثر شخصيات کی سفارش پر سب کچھ دبا ديتی ہے ،
افسوسناک پہلو يہ بھی ہے کہ ان پوش تعليمی اداروں کے اساتذہ بھی نشہ کرنے ميں پيچھے نہيں ہيں
ايک تجويز ہے اعلی تعليمی اداروں پوش علاقوں کے اسکول کالج اور يونيورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کے خون کے نمونے حاصل کرکے بلڈ ٹيسٹ کروايا جائے تو خوفناک صورتحال سامنے آئے گی.