*آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان*
*آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان*
24 فروری سے مغربی ہوا کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا،
پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات
ملک کے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک، اور برفباری ہوگی۔ محکمہ موسمیات
گلگت بلتستان میں 25 فروری سے دو مارچ تک شدید بارشوں اور برف باری کا امکان یے،محکمہ موسمیات
کشمیر 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارش اور برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات
خیبر پختونخوا میں 24 فروری سے 1 مارچ تک بارش اور گرج چمک کے ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔محکمہ موسمیات
پنجاب اور اسلام آباد میں 25 فروری سے 1 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،محکمہ موسمیات
مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات
بلوچستان میں 24 فروری سے 26 فروری تک کوئٹہ، زیارت، اور قریبی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات
سندھ میں 25 سے 26 فروری تک لاڑکانہ، سکھر اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات
بارشوں کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خطرہ ہے،محکمہ موسمیات
خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈ کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات
سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات