October 8, 2026

*پنجاب ایئر ایمبولینس سروس اب تک 70 شدید بیمار و زخمی مریضوں کو دور دراز اضلاع سے جدید علاج کے لیے منتقل کر چکی ہے*

IMG-20250223-WA0208

*پنجاب ایئر ایمبولینس سروس اب تک 70 شدید بیمار و زخمی مریضوں کو دور دراز اضلاع سے جدید علاج کے لیے منتقل کر چکی ہے*

*54 امراض قلب، 8 ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ، 2 شدید سر کی چوٹ، اور 6 دیگر بیماریوں میں مبتلا مریض منتقل کیے جا چکے*

*38مریض بہاولنگر اور 25 میانوالی سے منتقل کے جا چکے ہیں*

لاہور (): حکومت پنجاب کی ایئر ایمبولینس سروس نے 70 شدید بیمار اور زخمی مریضوں کو دور دراز علاقوں سے جدید طبی سہولیات سے آراستہ اسپتالوں میں کامیابی سے منتقل کیا۔ ان میں سے 38 مریض بہاولنگر، 25 میانوالی، 2 رحیم یار خان، جبکہ بہاولپور، پاراچنار، کراچی، لاہور، اور سیالکوٹ سے ایک ایک مریض منتقل کیا گیا ہے۔ ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیے گئے مریضوں میں 54 امراض قلب، 8 ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ، 2 شدید سر کی چوٹ، اور 6 دیگر بیماریوں میں مبتلا مریض شامل تھے۔
ٍ اس موقع پر ترجمان پنجاب ایمرجنسی سروس نے کہا کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز ایک چیلنجنگ ٹاسک تھا۔ ایک ایسی قابل اعتماد ایئر آپریٹر سروس تلاش کرنا ضروری تھا جو محض 30 منٹ کے نوٹس پر ایئرمیڈیوک (ایئر ایمبولینس) فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو، تاکہ شدید بیمار اور زخمی مریضوں کو فوری طور پر جدید طبی سہولیات سے آراستہ اسپتالوں میں منتقل کیا جا سکے۔ ابتدا میں کچھ ایئر آپریٹرکو کئی مواقع دینے کے باوجود وہ ایمرجنسی صورت حال میں فوری مریض منتقلی کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ناکام رہیں، جس کی وجہ سے ایک موزوں سروس فراہم کنندہ کی تلاش ایک بڑا چیلنج بن گئی۔
اب پنجاب میں ایک مکمل فعال ایئر ایمبولینس سروس موجود ہے، جس نے اب تک 70 شدید زخمی و بیمار مریضوں کو کامیابی سے منتقل کیا ہے۔ پنجاب ائیر ایمبولینس سروس خاص طور پر دور دراز علاقوں کے مریضوں، خصوصاً بہاولنگر اور میانوالی کے مریضوں کے لیے امید کی کرن بن چکی ہے، انہیں خصوصی علاج تک فوری رسائی فراہم کر رہی ہے اور زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے