November 24, 2026

ہارون آباد۔۔۔۔جمعیت علمائے اسلام تحصیل ہارون آباد کی جانب سے فقید المثال ورکر تربیتی کنونشن کا انعقاد مقامی میرج ہال میں کیا گیا

IMG-20250223-WA0192

ہارون آباد۔۔۔۔جمعیت علمائے اسلام تحصیل ہارون آباد کی جانب سے فقید المثال ورکر تربیتی کنونشن کا انعقاد مقامی میرج ہال میں کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی مولانا فضل الرحمن کے چھوٹے بھائی جناب انجنئیر ضیاء الرحمن اور نصیر احمد احرار تھے مہمانِ خصوصی جب ہارون آباد پہنچے تو بہت بڑی موٹر سائیکل ریلی نے ان کا استقبال کیا جو کہ جمیعت علماء اسلام کے پرچم سے مزین تھی ریلی جب جلسہ گاہ میں پہنچی تو مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا
جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرار نے کہا کہ جمعیتہ علماء اسلام کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے کارکنان کا جمعیت سے رشتہ نسلوں تک رہتا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیتہ علماء اسلام سب پاکستانیوں کی بلا تفریق مذہب و مسلک کی سیاسی جماعت ہے
تقریب کے اختتام پر قائدین نے جمیعت علمائے اسلام ضلع بہاول نگر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے حاجی رشید احمد اعوان اور حافظ عبدالوحید اعوان کو خراج تحسین پیش کیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے ورکرز کو شیلڈ پیش کی گئیں