October 9, 2026

چوکی ہڑپہ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر واقع پختون ہوٹل سے 6ڈرم ڈیزل اسلحہ کے زور پر لے اڑے

20250223_144017

چوکی ہڑپہ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر واقع پختون ہوٹل سے 6ڈرم ڈیزل اسلحہ کے زور پر لے اڑے

24گھنٹے گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوسکا متاثرہ شخص کی دہائیاں ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس کا مطالبہ

ساہیوال (بیورورپورٹ)چوکی ہڑپہ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر واقع پختون ہوٹل سے 6ڈرم ڈیزل اسلحہ کے زور پر اٹھا لئے تفصیلات کے مطابق کل بروز ہفتہ شام 7بجے اسلحہ کے زور پر زبردستی 6ڈرم ڈیزل ایجنسی سے 7مسلحہ اشخاص نے اٹھالئے 15پر کال کرنے کے باوجود پولیس حسب روایت ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی ملزمان کے بارے جاننے کے بعد خاموشی اختیار کرلی درخواست گزاری کو دو روز گزر گئے مقدمہ درج نہ ہوسکا ملزمان بااثر ہیں مختلف سرکاری افسران کے ساتھ تعلقات بتا کر آئے روز لوگوں کو لوٹ لیتے ہیں جوا منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں ڈی پی او ساہیوال سے متاثرہ شخص نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ لوٹے ہوئے لاکھوں مالیت کے تیل سے بھرے ڈرم واپس دلوائے جائیں اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے