فردوس مارکیٹ، جھگڑے کے دوران فائرنگ،1 شخص زخمی
فردوس مارکیٹ، جھگڑے کے دوران فائرنگ،1 شخص زخمی
چوکی فردوس مارکیٹ پولیس کی فوری کارروائی، فائرنگ کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار
پٹرولنگ پولیس کو گل بہار کالونی میں فائرنگ کے متعلق 15 کال موصول ہوئی تھی
ملزمان میں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے پر جھگڑا ہوا تھا ۔
جھگڑے کے باعث ملزمان میں آپس میں کراس فائرنگ ہوئی
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو جھگڑتے اور ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے
فائرنگ کی زد میں آکر محلے دار وکرم زخمی ہوا، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا .
ملزمان شہباز، اظہر، وقار کیخلاف اقدام قتل، ہوائی فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ .