October 6, 2026

*کراچی کی شاہراہ فیصل میدان جنگ بن گئی*

20250223_213601

*کراچی کی شاہراہ فیصل میدان جنگ بن گئی*

*جئے سندھ قومی محاذ کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران پولیس پر دھاوا بول دیا*

*کراچی میں جئے سندھ قومی محاذ کی ریلی؛ مشتعل کارکنان نے پولیس پرڈنڈے چلادیے، شارع فیصل پر ریلی کے دوران سپاہی ایس ایس پی ساؤتھ کومشتعل افراد سے دور لے گئے، جھگڑے میں ایس ایس پی ساؤتھ کا گن مین شفیق زخمی، جناح برج کے پاس کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی ۔ جناح برج پر حالات قابو سے باہر ہونے لگے تو پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے، لاٹھیاں برسائی گئیں، لیکن مظاہرین پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے!*

*یہ احتجاج سندھ کے پانی کے حقوق کے لیے کیا جا رہا ہے – مظاہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب زبردستی سندھو دریا کا پانی چرا رہا ہے! اگر یہ نہ روکا گیا تو سندھ بنجر ہو جائے گا، زراعت تباہ ہو جائے گی، اور کراچی پیاسا مر جائے گا!*🔥