November 24, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈی پی ایس سکول اینڈ کالجز گرلز کیمپس میں دو روزہ جشن بہاراں فیملی فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب

IMG-20250223-WA0157

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈی پی ایس سکول اینڈ کالجز گرلز کیمپس میں دو روزہ جشن بہاراں فیملی فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی رب دینو میتلو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ رضوان وارث، کنٹرولر امتحانات ڈی پی ایس نبیل کیانی، پرنسپل ثروت حسن، سکول انتظامیہ، اساتذہ، بچوں کے والدین اور فیملیز بھی موجود تھی، اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا، جس نے بہارا فیملی فیسٹیول میں مختلف محکموں اور ڈی پی ایس سکول اینڈ کالجز کی جانب سے رنگا رنگ خوبصورت پھولوں اور پودوں کے سٹالز بھی لگائے گئے، دیگر سٹالز میں سکول و کالج کی طالبات نے ثقافتی لباس پہن کر پنجاب کی ثقافت کی عکاسی کی، طالب علموں کے کھلونوں سے سجائے گئے سٹالز بھی فیملیز کی توجہ کا مرکز بنے رہے، اس کے بعد بچوں نے ٹیبلوز اور ثقافتی رقص کا مظاہرہ کر کے لوگوں کی خوب داد وصول کی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انڈیا پاکستان کے کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے ڈی پی ایس اینڈ کالجز کے گراؤنڈ بڑی سکرین بھی نصب کی گئی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ عوام الناس کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ڈی پی ایس انتظامیہ اور مختلف محکموں نے مل کر خوبصورت سٹالز لگا کر فیملی فیسٹیول میں سماہ باندھ دیا ہے، ڈی پی اینڈ کالجز میں فیملیز کو لطف اندوز کرنے کے لیے خوبصورت ماحول فراہم کیا گیا ہے، لوگوں کو چاہیے ایسی پرکشش تقریبات میں زیادہ سے زیادہ شریک ہوں اور اپنی فیملی کو شاندار تفریح سے لطف اندوز کریں۔