November 24, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ ۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر میرج ایکٹ پرعمل درآمد کے لیے ضلع بھر میں کاروائیوں کا

IMG-20250223-WA0156

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ ۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر میرج ایکٹ پرعمل درآمد کے لیے ضلع بھر میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ضلع کی تینوں تحصیلوں میں شادی ہالز میں چیکنگ کا عمل جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کے افسران نے انسپیکشنز کے دوران کینال میرج ہال تحصیل اوکاڑا میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال کے مالک اور مینجر کے خلاف مقدمے کا اندراج کرتے ہوئے شادی ہال کو سیل کر دیا ، اسی طرح 7 ون ایل رینالہ خورد واقع شادی حال میں بھی ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شادی بیاہ کی رسومات میں فضول خرچی اور نمائش کسی طور بھی جائز نہیں، ہمیں بحیثیت مسلمان بھی اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے، حکومت پنجاب میرج فنکشن ایکٹ پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری ارمانوں کے ساتھ ساتھ مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔