فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فائق میڈیکل کمپلیکس ٹرسٹ غلام محمد آباد کا پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چوھدری ارشد جٹ نے وزٹ کیا انکے ہمراہ
فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فائق میڈیکل کمپلیکس ٹرسٹ غلام محمد آباد کا پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چوھدری ارشد جٹ نے وزٹ کیا انکے ہمراہ چوھدری منور منج چیرمین وائی پی اے پنجاب بھی تھے۔اس موقع پر چیرمین خالد حسین۔وائس چیرمین طارق چشتی۔مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں عمران علی۔رانا بشارت علی۔میاں ابرار ضیاء۔محمد علی مصطفائی۔فیصل یعقوب ڈاکٹرظہور احمد محمد متین انصاری اور دیگر ذمہداران موجود تھے۔انہوں نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ خدمت انسانیت اللہ تعالی کا فضل وکرم ھے۔خاص رحمت ھے کہ اللہ تعالی نے ھمیں اپنی مخلق کی خدمت کرنے کی توفیق دی۔ڈاکٹر خالد حسین اور چوھدری محمد ارشد نے جاری خدمت خلق کے منصوبہ جات پر باہمی تبادلہ خیال کیا اور ملکر آئندہ خدمت خلق کے کام کو کرنے کا عزم کیا۔المصطفی فاؤنڈیشن کے روزگار پروگرام کو سہراتے ھوئے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ھے۔اور بھیگ مانگنے کی حوصلہ شکنی کرنی چاھے۔اور روزگار کے مواقع ھر کسی کے کیے آسان تر ھونے چاھے۔