ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی کے صدر میر بابر خان لنڈ کی ایوان صحافت پریس کلب ڈہرکی پر آمد نئے منتخب تمام عہدیداران کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی تفصیل کے مطابق : ڈہرکی پاکستان
ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی کے صدر میر بابر خان لنڈ کی ایوان صحافت پریس کلب ڈہرکی پر آمد نئے منتخب تمام عہدیداران کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی تفصیل کے مطابق : ڈہرکی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی کے صدر میر بابر خان لنڈ نے ایوان صحافت پریس کلب ڈہرکی پر پہنچ کر نو منتخب تمام عہدیداران کو منتخب ہونے کی مبارکباد دی اور پھولوں کی مالائیں پہنائیں، اس موقع پر پ پ ضلعی صدر میر بابر خان لنڈ اور پ پ تحصیل ڈہرکی کے صدر میاں عبدالرشید قادری کو ایوان صحافت پریس کلب کے چیئرمین وزیر احمد مہر،صدر عبدالمالک چاچڑ اور نائب صدر ایوان صحافت پریس کلب محمد فہیم شیخ نے سندھ کی ثقافت اجرکوں کے تحفے پیش کیے اس موقع پر پ پ ضلعی صدر میر بابر خان لنڈ نے ایوان صحافت پریس کلب رجسٹرڈ ڈہرکی کے ممبران و عہدیداران کی محنتوں کو خوب سراہا اور عوام کے مسائل اعلی ایوانوں تک پہنچانے میں ایوان صحافت پریس کلب کے تمام عہدیداران کو خوب داد دی پ پ ضلعی صدر میر بابر لنڈ کے ساتھ پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداران و کارکنان تعلقہ صدر میاں عبدالشید قادری، سٹی ڈہرکی کے صدر ندیم دایو، پرویز سومرو ،شریف چنہ و دیگر کارکنان قافلے کی صورت میں ساتھ تھے۔