*روزے کی فرضیت اور فضیلت* اتوار 23 فروری 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*روزے کی فرضیت اور فضیلت*
اتوار 23 فروری 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
مسئله نمبر۔01
*روزہ اسلام کے بنیادی فرائض میں سے ایک فرض ہے۔*
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ” اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے کلمہ شہادت أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ) نماز قائم کرنا زکات ادا کرنا حج اور رمضان کے روزے رکھنا ”۔
(بخاری نے روایت کیا۔)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا
”مجھے ایسا عمل بتائیے جس کے کرنے سے میں جنت میں داخل ہو جاؤں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالٰی کی عبادت کر، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر ، فرض نماز قائم کر ، فرض زکاۃ ادا کر اور رمضان المبارک کے روزے رکھ۔ اس نے کہا اللہ کی قسم! میں اس سے زیادہ کچھ نہ کروں گا” ۔ جب وہ آدمی واپس ہوا تو آپ صلئ اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا جسے جنتی آدمی دیکھنا ہو، وہ اسے دیکھ لے ۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
*روزے کی فضیلت*
*مسئله نمبر۔02*
*رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں۔*
*مسئلہ نمبر ۔03*
*حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ” جب رمضان آتا ہے ، تو آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ، جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین قید کر دیئے جاتے ہیں ۔ رواہ بخاری اور مسلم۔*
*مسئلہ نمبر 04*
*رمضان میں عمرہ کا ثواب حج کے برابر ملتا ہے۔*
*حضرت عطاء رحمہ اللہ کہتے ہیں میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے انصار کی ایک عورت ( ام سنان ) سے فرمایا، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے اس عورت کا نام بھی لیا مگر میں بھول گیا ہوں ” تم ہمارے ساتھ حج پر کیوں نہیں چلتیں ؟” عورت نے عرض کیا ” ہمارے پاس صرف دو اونٹ تھے ایک پر میرا شوہر اور بیٹا دونوں حج کے لئے گئے ہیں اب ایک اونٹ گھر میں ہے جس پر ہم پانی وغیرہ لاتے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اچھا جب رمضان آئے تو عمرہ کر لینا اس کا ثواب بھی حج کے برابر ہے ۔ (رواہ مسلم)
*مسئلہ نمبر۔05*
*روزہ اور قرآن قیامت کے دن روزہ دار کی سفارش کریں گے۔*
حضرت عبداللہ بن عمر و رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا “روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کے لئے سفارش کریں گے ، روزہ کہے گا اے میرے رب ! میں نے اس بندے کو کھانے پینے اور اپنی خواہشات پوری کرنے) سے روکے رکھا ، لہذا اس کے بارے میں میری سفارش قبول فرما۔ قرآن کہے گا اے میرے رب ! میں نے اس بندے کو رات (قیام کے لئے) سونے سے روکے رکھا، لہذا اس کے بارے میں میری سفارش قبول فرما ۔ چنانچہ دونوں کی سفارش قبول کی جائے گی ۔ اسے احمد اور طبرانی نے روایت کیا ہے۔
مسئله نمبر۔ 06
*روزے کا اجر بے حساب ہے۔*
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اللہ عز و جل فرماتا ہے کہ ابن آدم کا ہر عمل اس کے لئے ہے سوائے روزے کے۔ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا اور روزہ (آگ سے ) ڈھال ہے، لہذا جس روز تم میں سے کسی کا روزہ ہو اس روز وہ فحش گوئی نہ کرنے اور بیہودہ کلامی نہ کرے اور اگر کوئی دوسرا اس سے گالی گلوچ کرے یا لڑائی کرے تو روزہ دار کو ( صرف اتنا کہنا (چاہئے) میں روزہ دار ہوں ۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم کی جان ہے روزہ دار کے منہ کی خوشبو قیامت کے دن اللہ تعالی کو مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ ہوگی ۔ روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں ، جن سے وہ فرحت حاصل کرے گا اولا جب وہ روز افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے، ثانیاً جب وہ اپنے رب سے ملے گا اور روزے کے بدلے میں اپنے رب سے انعام پائے گا، تو خوش ہوگا ۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
*مسئله نمبر 07*
*روزہ داروں کے لئے جنت میں ایک خصوصی دروازہ بنایا گیا ہے ، جس کا نام ریان ہے۔*
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ” جنت کا ایک دروازہ ہے جس کا نام ریان ہے جس سے قیامت کے دن روزہ دار گزریں گے۔ ان کے علاوہ اس دروازے سے کوئی دوسرا نہیں گزرے گا۔ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
*مسئلہ نمبر 08*
*رمضان کا پورا مہینہ ہر رات اللہ تعالیٰ لوگوں کو جہنم سے نجات دیتا ہے۔*
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ” رمضان کی پہلی رات ہی شیاطین اور سرکش جن باندھ دیئے جاتے ہیں جہنم کے سارے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں ان میں سے کوئی ایک دروازہ بھی کھلا نہیں رہنے دیا جاتا اور جنت کے سارے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ ان میں سے کوئی ایک دروازہ بھی بند نہیں رہنے دیا جاتا اور ایک منادی کرنے والا (فرشتہ) اعلان کرتا ہے ”اے بھلائی کے چاہنے والے ! آگے بڑھ ( اور دیر نہ کر ) اے شر کے چاہنے والے رک جا۔” اور (رمضان کی) ہر رات اللہ تعالی لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتے ہیں۔ ( رواہ ابن ماجہ)
*مسئلہ نمبر 09*
*روزہ افطار کے وقت بھی اللہ تعالیٰ لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتے ہیں۔*
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ ہر روز افطار کے وقت لوگوں کو جہنم
رمضان میں صیام اور قیام کرنے والا قیامت کے دن صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہوگا۔
حضرت عمر بن مرت جھنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی اکرم صلئ اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اگر میں گواہی دوں کہ اللہ کے سوا کوئی الہ نہیں ، آپ اللہ کے رسول ہیں، پانچوں نمازیں پڑھوں ، زکاۃ ادا کروں اور رمضان میں صیام اور قیام کروں ، تو میرا شمار کن لوگوں میں سے ہوگا؟“ آپ صلئ اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا “صدیقین اور شہداء میں ہے۔ اسے بزار اور ابن خزیمہ نے روایت کیا ہے۔
*الدعاء*
یا اللہ تعالی ماہ صیام میں بخشش کا اجر کمانے کی توفیق عطا فرماء
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333