November 16, 2026

شہباز شریف کی طرف سے 2008 سے 2018 تک لاہور، راولپنڈی و اسلام آباد، ملتان میں سینکڑوں ارب روپے کی میٹرو بسز کے بعد لاہور میں 300 ارب روپے کی میٹرو اورنج ٹرین بنی۔۔۔ یہ تمام منصوبے مہنگے بیرونی قرض سے مکمل ہوئے۔۔

20250220_024329

شہباز شریف کی طرف سے 2008 سے 2018 تک لاہور، راولپنڈی و اسلام آباد، ملتان میں سینکڑوں ارب روپے کی میٹرو بسز کے بعد لاہور میں 300 ارب روپے کی میٹرو اورنج ٹرین بنی۔۔۔ یہ تمام منصوبے مہنگے بیرونی قرض سے مکمل ہوئے۔۔
ان منصوبوں پر سالانہ 20 ارب روپے سے زائد سبسڈی دی جاتی ہے۔
پھر اربوں روپے کی لاہور بھر میں سپیڈو بسز۔۔۔ انکے لیے سالانہ اربوں کی سبسڈی الگ۔۔۔
سستی روٹی تندور، پبلک سیکٹر کمپنیاں۔۔ پہلی ٹیکسی۔۔ اربوں روپے کے لیپ ٹاپ، اپنا روزگار ٹیکسیاں اور کیری ڈبے۔۔۔ اربوں روپے کے منصوبے تھے جو وقت کی تہہ میں گل سڑ کر گم ہوگئے۔

اب مریم نواز کی طرف سے اربوں روپے کے لیپ ٹاپ۔۔
کروڑوں روپے کی موٹر سائیکل لینز۔۔۔ کروڑوں روپے کی سکوٹیاں۔۔
پھر چچا بھتیجی کی طرف سے اربوں روپے کی الیکٹرک بسیں لائی گئیں ۔۔

اب500 الیکٹرک بسیں مختلف شہروں میں مزید لائی جائیں گی۔ نجانے کتنے سو ارب روپے کی ہوں گی۔۔
اور ساتھ ہی لاہور میں مریم نواز کی طرف سے 27 کلومیٹر طویل 600 ارب روپے، تقریبا 2.2 ارب ڈالرز مالیت سے زیر زمین بلیو لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ شروع ہوگا جس کو اگلے تین سال میں پورا کرنا ہے۔
لاہور گلبرگ سے موٹر وے تک گاڑیوں کو بلا رکاوٹ پہنچانے کیلیے 50 ارب روپے سے زائد مالیت کا ایلیویٹڈ ڈیڈیکیٹڈ ایکسپریس وے ایک الگ منصوبہ ہے جس پر کام کرنے کا پلان ہے۔۔۔

ترقی کی کمال سپیڈیں