اوکاڑہ،،، جاوید راہی اوکاڑہ(۔ ) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضمیر حسین، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس فیصل آباد ریجن فیصل آباد مبشر ربانی کی خصوصی ہدایات کے
اوکاڑہ،،، جاوید راہی
اوکاڑہ(۔ ) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضمیر حسین، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس فیصل آباد ریجن فیصل آباد مبشر ربانی کی خصوصی ہدایات کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کے افسران نے عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مختلف مقامات پر فائر فائٹئنگ انتظامات کو چیک کیا اور نامکمل فائر فائٹئنگ انتظامات پر 07 عدد اندراجات کو نوٹسز جاری کر دیئے اور 01 عدد ادارہ کا چلان کر کے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ رینالہ خورد کی عدالت میں مزید قانونی کارروائی کیلئے بجھوا دیا، مزید برآں سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے تمام کاروباری حضرات پر زور دیا کہ انسانی جانوں کو بچانے کیلئے محکمہ سول ڈیفنس کے تجویز کردہ فائرسیفٹی انتظامات اور تربیت کو مکمل رکھیں تاکہ جانی و مالی حادثات سے بچا جا سکے۔