اوکاڑہ،،، جاوید راہی دیپالپور۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا میں طبی سہولیات کا جائزہ
اوکاڑہ،،، جاوید راہی
دیپالپور۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا میں طبی سہولیات کا جائزہ۔ انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کی چیکنگ کی اور صفائی ستھرائی سمیت مریضوں کو مفت ادویات کی دستیابی سمیت ڈاکٹر کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے امور کا بھی جائزہ لیا، سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو تبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں تمام ممکنہ اقدامات کرے اور اس سلسلہ میں ہسپتال کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھے، مریضوں کی تشخیص اور علاج معالجہ کے لیے بہترین میڈیکل سروسز کو یقینی بنایا جائے اور ان کی خدمت کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے۔