November 16, 2026

*‏فوجی عدالتوں کے کیس میں عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری کے دلائل ۔*

20250220_024329

*‏فوجی عدالتوں کے کیس میں عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری کے دلائل ۔*

فوج کو سویلین کی معاونت کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے،عزیر بھنڈاری*

لیکن فوجی عدالتیں سویلین عدالتوں کی جگہ نہیں لے سکتیں، عزیر بھنڈاری*

9 مئی اور 10 مئی کو جو ہوا اس وقت آرٹیکل 245 کا اطلاق ہوا،عزیر بھنڈاری*

فوج نے سویلین کی کسٹڈی مانگی تھی،عزیر بھنڈاری*

آرٹیکل 245 کے اطلاق کا نوٹیفکیشن کہاں ہے،جسٹس محمد علی مظہر*

اعتراز احسن کی درخواست میں موجود ہے، عزیر بھنڈاری*

اعتزاز احسن نے تو سوال اٹھایا کہ یہ مقدمہ میرے نام سے کیوں نہیں جواد ایس خواجہ کے نام سے کیوں ہے،جسٹس امین الدین خان*

پنجاب حکومت نے آرٹیکل 245 کا نوٹیفکیشن نکالا تھا،عزیر بھنڈاری*

صرف پنجاب میں ہی 245 کا اطلاق ہوا،جسٹس محمد علی مظہر*

خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بھی ہوا بلوچستان سے متعلق علم نہیں،عزیر بھنڈاری*

آرٹیکل 245 کے دائرے کے باہر فوج نہیں جاسکتی،عزیر بھنڈاری*

آرٹیکل 8 کی شق 3 اور 245 میں کیا تعلق ہے،جسٹس جمال خان مندوخیل*

*سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیا کوئی کابینہ کا فیصلہ تھا، جسٹس محمد علی مظہر*

قومی اسمبلی کی قراردادیں بھی اور کابینہ کا فیصلہ بھی موجود ہے، عزیر بھنڈاری*

اس قرارداد میں تین قوانین کے تحت ملٹری ٹرائل کی حمایت کی گئی، عزیر بھنڈاری*

قرارداد اور کابینہ کا فیصلہ تو انتظامی ہے،جسٹس محمد علی مظہر*

آئین میں آئین سازی کی پاور صرف پارلیمنٹ کو ہے،جسٹس جمال خان مندوخیل*

26 ویں ترمیم میں انہوں نے صوبائی آئینی بنچز کی تشکیل صوبائی قراردادوں سے مشروط کی، عزیر بھنڈاری*

9 مئی سے متعلق ملٹری ٹرائل کی قرارداد سیاسی نوعیت کی ہے،عزیر بھنڈاری*

پارلیمنٹ نے تو 5 ججز کے فیصلے کے خلاف بھی قرار داد پاس کی، جسٹس جمال خان مندوخیل*

ججز بارے تو پارلیمنٹ بہت کچھ کہتی رہتی ہے،عزیر بھنڈاری*

آئین میں سویلین کے کورٹ مارشل کی کوئی شق موجود نہیں،عزیر بھنڈاری*

245 کے علاؤہ فوج کے پاس سویلین کے لیے کوئی اختیار نہیں،عزیر بھنڈاری*

*245 میں فوج کو جوڈیشل اختیار نہیں،عزیر بھنڈاری*

شاید کوئی اور آئین کی شق ہو جس کے تحت ملٹری ٹرائل سویلین کا ہوسکے لیکن میرے علم میں ایسا کچھ نہیں،عزیر بھنڈاری*