November 16, 2026

*ٹرمپ کا غرور خاک میں مل گیا، حماس نے معاہدے کے مطابق ہی یرغمالیوں کو رہا کردیا*

IMG-20250218-WA0339

*ٹرمپ کا غرور خاک میں مل گیا، حماس نے معاہدے کے مطابق ہی یرغمالیوں کو رہا کردیا*

*ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی تھی کہ اگر 15 فروری کی دوپہر تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو غزہ کو جہنم میں تبدیل کر دیا جائے گا۔*

اعتماد نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان 16 جنوری کو شروع ہونے والی جنگ بندی اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگئی، جب صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو نے اس کے بعض نکات پر عمل درآمد سے انکار کیا۔ خاص طور پر انسانی حقوق سے متعلق پہلے مرحلے کی شرائط اور دوسرے مرحلے کے آغاز کو نظر انداز کیا۔ حماس نے جنگ بندی کے تحت اسرائیلی قیدی رہا کیے۔

فلسطینی مقاومت نے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے کے تحت تین اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دیا، جن میں الیگزنڈر تروبنوف، ساگی دکل ہان اور یائر ہورن شامل ہے۔ اس کے بدلے میں اسرائیل کو 369 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا، جن میں عمر قید کی سزا پانے والے 36 قیدی اور طوفان الاقصی کے بعد گرفتار ہونے والے 333 قیدی تھے۔

قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں اس وقت زیادہ کشیدگی پیدا ہوئ